جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

یہ اسمارٹ فون لینا کون پسند نہیں کرے گا، جو ایک بار چارج کیے جانے کے بعد ایک ہفتے تک چل سکے ؟

datetime 19  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایسا اسمارٹ فون لینا کون پسند نہیں کرے گا، جو ایک بار چارج کیے جانے کے بعد کئی دن بلکہ ایک ہفتے تک چل سکے؟، چین کی ایک کمپنی نے ایسی ڈیوائس تیار کر لی ہے جو اس صلاحیت کی حامل ہے۔ ڈوجی (Doogee) کا ایس 80 نامی اسمارٹ فون اس وقت دنیا کی طاقتور ترین بیٹری والی ڈیوائس ہے۔ اس فون کے ساتھ 10080 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔

جبکہ آج کل بیشتر فونز 3 ہزار سے 4 ہزار ایم اے ایچ سے زیادہ بیٹری نہیں رکھتے، بلکہ اس چینی موبائل کی بیٹری ٹیبلیٹس کی بیٹری سے بھی زیادہ طاقتور ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس فون سے لگاتار 76 گھنٹے ویڈیو، 136 گھنٹے تک بات کی جاسکتی ہے جبکہ اسٹینڈ بائی میں یہ 1308 گھنٹے یا لگ بھگ 55 دن تک کام کرسکتا ہے۔ عام استعمال کی صورت میں بھی یہ فون 10 دن سے زیادہ چل سکتا ہے۔ اس فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 23 پراسیسر، اینڈرائیڈ اوریو 8.1 آپریٹنگ سسٹم، یو ایس بی سی پورٹ، وائرلیس چارجنگ، اور 6جی بی ریم بھی موجود ہیں۔ یہ درحقیقت ایک سخت جان قسم کا فون ہے جو کہ واٹر پروف، ڈسٹ پروف اور شیٹر پروف باڈی رکھتا ہے، اسے آئی پی 68 / آئی پی 69 کے ریٹنگ دی گئی ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ 3 فٹ پانی میں 24 گھنٹے زندہ رہ سکتا ہے۔ مگر چینی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ فون 150 گہرے پانی میں بھی زندہ رہ سکتا ہے۔ اس میں واکی ٹاکی جیسا انٹینا دیا گیا ہے جس سے اسے زیادہ بہتر سگنل ملتے ہیں۔ اس فون میں 6 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ہے، فرنٹ پر 16 میگا پکسل جبکہ بیک پر 12 اور 5 میگا پکسل کیمرہ سیٹ اپ ہے جن کا رزلٹ کافی مناسب ہے۔ تاہم اس کا وزن کافی زیادہ ہے اور پیچھے خاص قسم کے کور کی وجہ سے یہ کافی بڑا بھی لگتا ہے۔ اس فون کی قیمت 380 ڈالرز (لگ بھگ 53 ہزار پاکستانی روپے) کے لگ بھگ ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…