اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اگر تو آپ کے پاس ڈوئل بیک کیمرے والا اسمارٹ فون نہیں تو دھندلے پس منظر والی تصاویر لینا اب آپ کے سنگل کیمرے کے لیے بھی ممکن ہے۔ جی ہاں فیس بک میسنجر کا کیمرہ اب آپ کو دھندلے پس منظر کی تصاویر لینے میں مدد دے گا۔
فیس بک کی جانب سے میسنجر ایپ کے لیے کئی کیمرہ فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ فیس بک میسنجر میں ان سینڈ فیچر کی آزمائش ان فیچرز میں انسٹاگرام گرام کی لوپنگ بلومبرگ ویڈیوز بھی شامل ہے جبکہ ایک سیلفی موڈ بھی متعارف کرایا ہے جو کہ خودکار طور پر پس منظر کو دھندلا کردے گا۔ اس کے علاوہ اگیومینٹڈ رئیلٹی فیچر بھی دیا گیا ہے جو کہ میسنجر اسٹیکرز کو تصاویر اور ویڈیوز لگانے میں مدد دے گا۔ ان نئے فیچرز کی بدولت اب فیس بک میسنر میں 5 مختلف کیمرہ موڈز ہوگئے ہیں، نارمل، ویڈیو، ٹیکسٹ، بلومبرگ اور سیلفی۔ فیس بک میسنجر مکمل طور پر بدل گیا اگرچہ فیس بک کی جانب سے اگیومینٹڈ رئیلٹی ایفیکٹس کافی عرصے سے دیئے جارہے ہیں (سیلفی ماسکس یا ورلڈ ایفیکٹس)، مگر اے آر اسٹیکرز نیا فیچر ہے۔ فیس بک کے مطابق میسنجر کے نئے فیچرز آج سے دنیا بھر میں بیشتر صارفین کو دستیاب ہوں گے، چاہے وہ ری ڈیزائن میسنجر ایپ استعمال کررہے ہوں یا اس کا پرانا ورژن۔