جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

سام سنگ کے فولڈ ایبل فون کی تفصیلات اور قیمت سامنے آگئی

datetime 17  دسمبر‬‮  2018 |

سیئول(مانیٹرنگ ڈیسک) اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی سام سنگ نے اپنے نئے فولڈ ایبل موبائل کی قیمت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اطلاع سامنے آئی تھی کہ دیگر موبائل کمپنیوں پر سبقت لے جانے کے لیے اس بار سام سنگ کمپنی ایک نئے اور جدید انداز کا اسمارٹ فون متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ موبائل فونز پر نظر رکھنے والی غیر ملکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا۔

سام سنگ کا نومبر میں آنے والا اسمارٹ فون فولڈ ایبل (مڑنے) کی سہولت سے آراستہ ہوگا جسے کتاب کی طرح بند کیا جاسکے گا اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فون میں 2 اسکرینز ہوں گی۔ کمپنی نے وعدے کے مطابق 8 نومبر کو کتاب کی طرف فولڈ ہونے والا موبائل متعارف کرایا جسے ’انفنیٹی فلیکس ڈسپلے‘ کا نام دیا گیا۔ سام سنگ نے اس فون کی اسکرین لچکدار رکھی جبکہ اس کا سائز 7.3 انچ ہے، اسمارٹ ڈیوائس کو کتاب کی طرح بند کیا جاسکتا ہے جبکہ یہ کھل کر ٹیبلیٹ کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ فولڈ ہونے کے بعد فون کی اسکرین عام موبائلز کی طرح کام کرتی ہے جسے جیب میں آسانی سے رکھا جاتا ہے۔ کمپنی نے فون سے متعلق دیگر معلومات فراہم نہیں کیں تھیں بس یہ اعلان کیا گیا تھا کہ یہ فون مارکیٹ میں اسے جلد پیش کیا جائے گا۔ سام سنگ استعمال کرنے والے صارفین فولڈ ایبل موبائل کی قیمت اور دیگر فیچرز کے حوالے سے انتظار کررہے تھے جو اب ختم ہوگیا۔ کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے موبائل میں اسنیپ ڈریگن پراسیسر اور 6 ہزار ایم ای ایچ بیٹری شامل ہے جبکہ اس کی اسکرین 7.3 انچ اور موبائل میں 2 کیمرے ہیں جن میں سے ایک 12 میگا پکسل جبکہ فرنٹ کا رزلٹ 8 میگا پکسل ہے۔ سام سنگ نے نئے سیٹ کی قیمت 1800 ڈالر مقرر کی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریباً ڈھائی لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے۔ اس فون کی خرید و فروخت آئندہ سال فروری کے بعد سے شروع ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…