جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

نئے آئی فونز کی تصاویر پر ایپل کو مقدمے کا سامنا

datetime 17  دسمبر‬‮  2018 |

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کے آئی فون ایکس ایس (10 ایس) اور آئی فون ایکس ایس میکس (10 ایس میکس) کے ڈیزائن میں سب سے نمایاں چیز ڈسپلے کے اوپر فرنٹ کیمرہ کیمرہ اور دیگر سنسرز ہیں جنھیں لوگ نوچ کہتے ہیں۔ فون کے اوپر یہ کٹ آﺅٹ ایپل کو جدید کیمرے کے استعمال میں مدد دیتا ہے جو کہ چہرے کی شناخت کرنے والے سنسر کے لیے ضروری ہے۔

جبکہ فون کے ایجز بھی کم ہوتے ہیں۔ مگر ایپل کی حالیہ مارکیٹنگ تصاویر نے لگتا ہے کہ اس کمپنی کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ درحقیقت ایپل نے ان فونز کی تصاویر میں نوچ کو اسکرین میں گم کردیا ہے کیونکہ فونز کو تاریک پس منظر کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ اور اب ایک خاتون نے اس تصاویر کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے ایپل کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ جمعے کو کیلیفورنیا کی ایک عدالت میں خاتون کورٹنی ڈیوس کے وکلا نے ایپل پر دعویٰ دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کمپنی کی ان تصاویر کی وجہ سے خاتون کو لگتا کہ آئی فون ایکس ایس میکس میں نوچ نہیں اور انہوں نے پری آرڈر پر اسے بک کرادیا۔ دعویٰ میں کہا گیا ‘ ان تصاویر سے لوگوں کو یہ تاثر ملتا ہے کہ یہاں نوچ نہیں بلکہ اسکرین ہے اور مجھے یہ ماننے پر مجبور کردیا کہ اس کے ٹاپ پر کوئی نوچ نہیں’۔ اس دعویٰ کا فیصلہ ہونے میں تو کئی برس لگ سکتے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ عدالت اسے سنجیدہ نہ لے۔ مگر یہ پہلی بار ہے کہ مارکیٹنگ تصاویر کو کسی قانونی مقدمے کی بنیاد بنایا گیا ہے۔ ایپل نے فی الحال اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…