جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

غیرملکی یونیورسٹیوں سے آن لائن مفت تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

datetime 14  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) آپ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں مگر اتنے اخراجات کے لیے پیسے نہیں؟ اگر ہاں تو اچھی بات یہ ہے کہ آپ گھر بیٹھے بھی دنیا کی مشہور یونیورسٹیوں کے مختلف کورسز مفت پڑھ سکتے ہیں، بس انٹرنیٹ کی ضرورت ہوگی۔ طبی ماہرین کے مطابق اپنے ذہن کو تعلیم میں مصروف رکھنا دماغی تنوع، لچک اور صحت کو بہتر بناتا ہے جبکہ الزائمر جیسے امراض کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

تو اگر آپ گھر بیٹھے بین الاقوامی جامعات کے کورسز مفت کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے درج ذیل ویب سائٹس مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ کورسیرا معروف یونیورسٹیوں جیسے اسٹینفورڈ، پین، ڈیوک یا یالے کی کلاسز 60 ہزار ڈالرز سالانہ فیس ادا کیے گئے لینا چاہتے ہیں؟ تو یہ ویب سائٹ مددگار ثابت ہوسکتی ہے جس نے 145 سے زائد یونیورسٹیوں سے شراکت داری کرکے 15 سو سے زیادہ مفت کیے جاسکتے ہیں، ان کورسز میں متعدد شعبے موجود ہیں جن کے لیے ویڈیو اور کورس ورک کی نگرانی ایک پروفیسر کی جانب سے آن لائن کی جاتی ہے، آپ کسی مضمون یا یونیورسٹی کا نام لکھ کر اس میں اپنی پسند کا کورس منتخب کرسکتے ہیں۔ اس کے چند کورسز یہ ہیں ایک اچھے منیجر بنیں جو کہ کیرئیر کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے، پازیٹو سائیکولوجی زندگی کو بہتر بنانے میں مدد دینے والا کورس ہے اسی طرح متعدد کورسز آپ اس میں دیکھ سکتے ہیں۔ ایلیسن اگر آپ کوئی کاروباری شخصیت ہیں یا عالمی سطح پر کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو یہ ویب سائٹ ضرور پسند آئے گی، یہ برطانیہ سے تعلق رکھتی ہے جس میں انگلش، فرنچ اور جرمن زبانوں میں کلاسز پریکٹیکل کورسز کے ساتھ دی جاتی ہے جیسے کاروباری کمپنی بنانا، قیمتوں پر بھاﺅ تاﺅ کیسے کریں اور دیگر، کسی کورس کو مکمل کرنے پر ایک برطانوی سرٹیفکیٹ بی دیا جاتا ہے۔ اکیڈمک ارتھ اس ویب سائٹ کا فائدہ یہ ہے کہ آپ یہاں سے کسی مخصوص موضوع پر مختلف کورسز کے لیے لیکچرز جمع کرسکتے ہیں یا curated playlists بناسکتے ہیں، یہاں بھی کورسز مفت ہیں جبکہ یہاں کچھ دلچسپ موضوعات پر ویڈیوز بھی موجود ہیں، جیسے انٹرنیٹ بٹ کوائن کے بارے میں کیا جاتا ہے، انٹرنیٹ ٹرول کی نفسیات، گھونسا کس طرح برداشت کریں، وغیرہ وغیرہ۔ 99یو اس ویب سائٹ کا نعرہ ہے

تخلیقی برادری کو آگے بڑھائیں، اس ویب سائٹ میں پوری توجہ تخلیقی صلاحیتوں، تنوع اور کاروباری ترقی پر دی جاتی ہے۔ یوڈاسٹی اگر آپ کمپیوٹر کوڈ سیکھنے میں سنجیدہ ہیں یا کمپیوٹر سائنس یا ریاضی کی صلاحیت بہتر کرنا چاہتے ہیں، تو یہ ویب سائٹ مثالی ثابت ہوسکتی ہے۔ اس میں ویڈیوز کے آگے ایک آئیکون کے ذریعے آپ کو بتایا جاتا ہے کہ ایک کورس کتنا ایڈوانس ہے، تاکہ اگر آپ نئے ہیں تو آسان نصاب سے آغاز کرسکے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…