منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

سام سنگ کی تاریخ کا سب سے مہنگا اسمارٹ فون گلیکسی ایس 10 پلس

datetime 14  دسمبر‬‮  2018 |

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ گلیکسی ایس 10 کی آمد میں کئی ماہ باقی ہیں مگر اس سیریز کے فونز کے بارے میں لیکس مسلسل سامنے آرہی ہیں۔ اب ایک نئی رپورٹ میں گلیکسی ایس 10 سیریز کے فونز کی رونمائی کی تاریخ، دستیابی کی تاریخ، اسٹوریج، اسکرین سائز اور برطانیہ کے لیے قیمتیں بھی سامنے آگئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گلیکسی ایس 10 کو سام سنگ کی جانب سے اسپین میں

شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس سے ایک ہفتے قبل 20 فروری کو متعارف کرایا جائے گا اور اس کے پری آرڈر بھی اسی وقت شروع ہوجائیں گے جبکہ صارفین کو 8 مارچ کو دستیاب ہوں گے۔ یہ فون 3 مختلف اسکرین سائز میں سامنے آئے گا یعنی ایس 10 لائٹ 5.8 انچ اسکرین، ایس 10 کا ڈسپلے 6.1 انچ جبکہ ایس 10 پلس 6.4 انچ ڈسپلے کے ساتھ ہوگا۔ ان تینوں کی تصاویر گزشتہ دنوں پہلے ہی لیک ہوکر سامنے آچکی ہیں ، جبکہ ایک 5 جی ورژن بھی ہوگا تاہم اس کی تاریخ رونمائی فی الحال سامنے نہیں آسکی۔ سام سنگ گلیکسی ایس 10 کے تینوں ماڈلز کی لیک تصاویر سامنے آگئیں اس رپورٹ کی سب سے اہم بات ان تینوں فونز کی قیمتوں اور اسٹوریج کی ہے۔ گلیکسی ایس 10 لائٹ میں کم از کم 128 جی بی اسٹوریج دی جائے گی جس کی قیمت 669 برطانوی پاﺅنڈز (ایک لاکھ 17 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی، ایس 10 اسٹینڈرڈ کا 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 799 پاﺅنڈز (ایک لاکھ 40 ہزار روپے سے زائد) جبکہ 512 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 999 پاﺅنڈز (ایک لاکھ 75 ہزار روپے سے زائد) کا ہوگا۔ آخر میں سب سے بڑا اور اس سیریز کی طاقتور ترین ڈیوائس ایس 10 پلس تین مختلف اسٹوریج ورژن میں دستیاب ہوگا۔ 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 899 پاﺅنڈز (ایک لاکھ 57 ہزار روپے سے زائد)، 512 جی بی والا ورژن 1099 پاﺅنڈز (ایک لاکھ 92 ہزار روپے سے زائد) جبکہ ایک ٹی بی اسٹوریج والا ماڈل 1399 پاﺅنڈز (2 لاکھ 45 ہزار روپے سے زائد) ہوگی۔ اس طرح یہ سام سنگ کی تاریخ کا مہنگا ترین اسمارٹ فون بھی ثابت ہوگا جبکہ ریم کے لحاظ سے بھی یہ سب سے طاقتور فون ہے جس میں 12 جی بی ریم دیئے جانے کا امکان ہے۔ ویسے یہ قیمتیں برطانیہ کی ہیں تو یہ کہنا مشکل ہے کہ پاکستان میں بھی یہی قیمتیں ہوں گی یا اس سے بھی

زیادہ۔ اس بات کا امکان بھی ہے کہ گلیکسی ایس 10 کے ایک ماڈل میں فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر نصب کیا جائے گا۔ سام سنگ کی جانب سے پہلے سے زیادہ طاقتور پراسیسر ممکنہ طور پر کوالکوم اسنیپ ڈراگون 855، نیورول پراسیسنگ یونٹ اور پہلے سے بہتر کیمرے دیئے جائیں گے تاہم ایس 10 لائٹ میں پراسیسر مڈرینج ہوگا جبکہ کچھ فیچرز بھی کم ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…