جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

2018 میں انسٹاگرام کی سب سے زیادہ لائیک کی جانے والی تصاویر

datetime 14  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں انسٹاگرام کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہے جس پر روزانہ ہی کروڑوں تصاویر پوسٹ ہوتی ہیں۔ اگر آپ فیس بک کی اس فوٹو شیئرنگ ایپ کو استعمال کرتے ہیں تو آپ کو دیگر افراد کی تصاویر پر ہزاروں لائیکس دیکھ کر حیرت ہوتی ہوگی مگر ایک شخصیت ایسی ہے جسے انسٹاگرام نے خود 2018 کی ملکہ قرار دیا ہے۔ یہ ہیں امریکی سوشل میڈیا اسٹار کائیلی جینر جو 2018 میں یوٹیوب کے ساتھ ساتھ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی چھائی رہیں۔ یہاں تک

کہ 2018 کی جو 10 تصاویر سب سے زیادہ لائیک کی گئیں ان میں سے 5 کائیلی جینر کی ہی تھیں۔ ان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فوٹو کو ایک کروڑ 18 لاکھ سے زائد افراد نے لائیک کیا جو ان کی بچی کی پہلی جھلک پر مبنی تھی۔ انسٹاگرام پر ان کے فالورز کی تعداد 12 کروڑ سے زائد ہے اور حیران کن طور پر ٹاپ 10 تصاویر میں سب سے زیادہ فالورز رکھنے والی سلینا گومز کی ایک تصویر بھی نہیں۔ ٹاپ 10 میں کرسٹیانو رونالڈو بھی شامل رہے جن کی 2 تصاویر اس فہرست کا حصہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…