جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

ویوو نے اپنا نیا فلیگ شپ فون ڈوئل ڈسپلے ایڈیشن متعارف کرادیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2018 |

چین(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کمپنی ویوو نے اپنا نیا فلیگ شپ فون نیکس ڈوئل ڈسپلے ایڈیشن متعارف کرادیا ہے اور نام سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ 2 ڈسپلے کے ساتھ ہے۔ چین میں متعارف کرائے جانے والے فون میں فرنٹ کے ساتھ ساتھ بیک پر بھی ڈسپلے دیا گیا ہے۔ جبکہ بیک پر چاند جیسا

دائرہ سیلفی لیتے ہوئے جگمگاتا ہے۔ اس فون کے فرنٹ پر 6.39 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے جو کہ لگ بھگ بیزل لیس ہے کیونکہ اس میں فرنٹ کیمرہ ہی موجود نہیں۔ اب پوپ اپ سیلفی کیمرے کو ختم کردیا گیا ہے بلکہ فون کو پلٹ کر سیکنڈ اسکرین کو سیلفی یا ویڈیو کال کے لیے استعمال کرنا ہوگا اور اس طرح فرنٹ کیمرے کے لیے نوچ یا بیزل کی ضرورت ہی ختم کردی گئی ہے۔ اس کے بیک پر 16:9 ریشو کے ساتھ اسکرین موجود ہے جس میں بیزل نمایاں ہے اور دونوں ڈسپلے او ایل ای ڈی پینلز سے لیس ہیں۔ اور ہاں اس فون میں کمپنی نے ڈسپلے کے اندر فنگر پرنٹ سنسر کا فیچر بھی دیا ہے۔ اس کے فرنٹ پر تو کوئی کیمرہ نہیں، اسی لیے بیک پر 3 کیمروں پر مشتمل سیٹ اپ دیا گیا ہے جن میں سے 12 میگاپکسل پرائمری کیمرہ آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن کے ساتھ ہے، 2 میگاپکسل کیمرہ نائٹ ویژن جبکہ تیسرا ٹی او ایف تھری ڈی اسٹیریو کیمرہ ہے۔ اس فون کے بیک پر چاند جیسے دائرے کا نچلا حصہ ڈسپلے کے اندر ہے تاکہ صارفین اسے سیلفی کے طور پر استعمال کرنے کے ساتھ ویڈیو کالز اور ہر وہ کام کرسکیں جو فرنٹ کیمرے سے ممکن ہے۔ اس فون میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر، 10 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ 3500 ایم اے ایچ بیٹری اور یو ایس ٹائپ سی پورٹ فاسٹ چارجنگ کے لیے موجود ہے۔ یہ فون چین میں 29 دسمبر کو لگ بھگ 5 ہزار چینی یوآن (ایک لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، دیگر ممالک کے حوالے سے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ ویوو نے اس سے قبل حقیقی معنوں میں پہلا بیزل لیس اسمارٹ فون نیکس متعارف کرایا تھا جس میں متاثرکن 91.24 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو، پوپ اپ کیمرہ اور ڈسپلے میں نصب فنگرپرنٹ اسکینر جیسے فیچرز دیئے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…