جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

موبائل سے کنٹرول کرنے والا اسمارٹ جھولا متعارف

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی کمپنی نے دنیائے تاریخ میں پہلی بار بچوں کا ایسا جھولا ‘smart cot‘ تیار کرلیا جسے آئی پیڈ سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی کمپنی نے ماہرِ اطفال کی مدد سے چھوٹے بچوں کے لیے ایسا جھولا تیار کیاجسے والدین اپنے

آئی پیڈ سے کنٹرول کرسکیں گے۔ کمپنی بابیک کے مالک گرے ٹیلر کا کہنا تھا کہ یہ cot بنانے کا خیال مجھے اپنی بیٹی گریسیا کی پیدائش کے بعد آیا کیونکہ وہ جب چھوٹی تھی تو ہم سب کو بہت پریشان کرتی تھی۔ اُن کا کہنا تھا کہ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا تھا۔ کہ ہم جھولا رکھ کر اپنے کاموں میں مصروف ہوگئے مگر پھر اچانک گریسیا کسی بات پر رونے لگتی تھی تو ہم سب کچھ چھوڑ کر اُس کو خاموش کروانے میں لگ جاتے تھے۔ گرے ٹیلر کا کہنا تھا کہ اس smart cot کو آئی پیڈ کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکے گا، جیسے آپ جب دل چاہے اسمارٹ ڈیوائس کی اسکرین پر بچی کی ہر حرکت کو دیکھ سکتے ہیں۔ اسمارٹ کوٹ میں بچی کو لٹانے کے بعد یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے اُس نے کچھ اڑھا ہوا ہے یا نہیں، اُس کی حالت خطرے میں تو نہیں یا پھر وہ رو تو نہیں رہی، اگر ایسا ہو گا تو آپ فوری طور پر بچی کے پاس جاسکتے ہیں۔ ڈاکٹر ایلین کا کہنا تھا کہ آپ اس کی مدد سے بچے کے قریب دھیمے آواز میں کوئی نغمہ لگا سکتے ہیں، اگر بچہ سوتے سے اچانک اٹھ جاتا ہے اور رونا شروع کردے گا تو موبائل پر الارم بج جائے گا۔ کمپنی کی جانب سے متعارف کی جانے والی اسمارٹ کوٹ کی قیمت 1500 یورو مقرر کی گئی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 2 لاکھ 27 ہزار سے زائد بنتی ہے۔ بابیک نے اسی کے ساتھ ایک ڈیوائس بھی متعارف کروائی جسے چھوٹے بچوں کے بستر کے ساتھ جوڑ کر اُن کی مانیٹرنگ بھی کی جاسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…