اسمارٹ فونز کی بیٹری جلد ختم ہونے کی اصل وجہ سامنے آگئی

10  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ اپنے اسمارٹ فونز کی بیٹری بہت جلد ختم ہونے پر پریشان رہتے ہیں؟ تو اب گوگل نے اس کی پیچھے چھپی وجہ بتادی ہے۔ درحقیقت ڈارک موڈ بیٹری کی زندگی بچانے میں مدد دیتا ہے۔ جمعرات کو اینڈرائیڈ ڈیو کانفرنس کے دوران کمپنی نے تسلیم کیا کہ آپریٹنگ سسٹمز اور ایپس میں ڈارک موڈ کی موجودگی بیٹری لائف کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔

ٹیکنالوجی ڈیوائسز کے حوالے سے 10 عام غلط فہمیاں ڈارک موڈ ایسا آپشن ہے جو کہ کسی آپریٹنگ سسٹم یا ایپ کی کلر اسکیم کو بلیک سے بدل دیتا ہے۔ ایسا عرصے سے سوچا جارہا تھا کہ ڈارک موڈ ڈیوائسز خصوصاً موبائل فونز کی بیٹری لائف بہتر بناتا ہے اور اب گوگل نے اسے باضابطہ طور پر تسلیم کرلیا ہے۔ گوگل کی جانب سے جاری ایک تصویر میں بتایا گیا کہ ڈارک موڈ کا استعمال نارمل موڈ کے مقابلے میں یوٹیوب ایپ کو استعمال کرنے پر 43 فیصد کم بیٹری پاور استعمال کرتا ہے، نارمل موڈ میں اسکرین بہت زیادہ سفیدی استعمال کرکے بیٹری جلد خرچ کرتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گوگل نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اس سے غلطی ہوئی ہے کہ اس نے ایپ ڈویلپرز میں ایپس کے لیے سفید رنگ کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی۔ اب اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم (اینڈرائیڈ پائی) اور متعدد ایپس کو ڈارک موڈ پر استعمال کرسکتے ہیں مگر متعدد ایسی اپلیکشنز بھی ہیں جن میں یہ آپشن موجود نہیں اور وہ مین کلر تھیم کے طور پر سفید رنگ کو ہی استعمال کررہی ہیں۔  کیا آپ آج تک اسمارٹ فون بیٹری غلط چارج کرتے رہے ہیں؟ ڈارک موڈ سے او ایل ای ڈی ڈسپلے والے فونز میں بیٹری لائف میں اضافہ زیادہ نمایاں ہوتا ہے، جو کہ آج کل بیشتر فونز میں استعمال ہورہا ہے۔ او ایل ای ڈی ڈسپلے اس وقت اپنے پکسلز جگمگاتے نہیں جب سیاہ رنگ ڈسپلے ہورہا ہو اور بیٹری بہت کم پاور استعمال کرتی ہے۔ ڈارک موڈ کا استعمال اسمارٹ فون سے خارج ہونے والی روشنی سے آنکھوں پر مرتب ہونے والے منفی اثرات سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…