ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا : پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون متعارف

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کمپنی نے دنیا کا پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون متعارف کرواتے ہوئے ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والی تقریب کے دوران امریکا کی غیر معروف کمپنی ’رائل‘ نے ’فلیکس پائی‘ نامی اسمارٹ فون اور ٹیبلیٹ کا امتزاج متعارف کروایا جو رواں برس دسمبر سے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

فلیکس پائی ویسے تو اسمارٹ فون ہے مگر اس کا ایل سی ڈی ڈسپلے ٹیبلیٹ کی طرح بڑا دیا گیا مگر ایک اچھی خاصیت یہ ہے کہ اس کو صارف فولڈ کر کے جیب میں اسمارٹ فون کی طرح آسانی سے رکھ سکتا ہے۔ فون کو کھول کر دیکھا جائے تو اس کی اسکرین کا سائز 7.8 انچ ہے جو اب تک سام سنگ اور آئی فون جیسے کمپنیاں نہیں بنا سکیں جبکہ اس اسمارٹ فون کو فولڈ کر دیا جائے تو 3 چھوٹی  سکرینز سامنے آجاتی ہیں۔ رائل کمپنی کے چیف اگیزیکٹو آفیسر نے دعویٰ کیا کہ ’فلیکس پائی کو تیار کرتے وقت اس بات کا ماہرین نے خاص خیال رکھا کہ اس کو فولڈ کرنے سے اسکرین میں خرابی پیدا نہ ہو‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ فون میں ہائی ریزولیشن پکچر کوالٹی اور کنٹراسٹ، وائیڈ اینگل فیچرز شامل کیے گئے جو اب تک کسی بھی کمپنی نے متعارف نہیں کروائے۔ موبائل فیچرز فون میں اسنیپ ڈراگون پراسیسر ، 8 جی بی ریم اور 256 گیگا بائٹس اسٹوریج دی گئی جبکہ اضافی میموری کے لیے کارڈ سلاڈ بھی موجود ہے جو 256 جی بی تک کارڈ کو سپورٹ کرتا ہے۔ فلیکس پائی میں 16 اور 20 میگا پکسل کے 2 کیمرے آپٹیکل اسٹیبلائزیشن فیچر کے ساتھ دیے گئے جبکہ 3800 ایم اے ایچ بیٹری اور پائی اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم موجود ہے، علاوہ ازیں تیز چارجنگ کے لیے علیحدہ یوایس بی پورٹ بھی دی گئی ہے۔ فلیکس پائی فون کی قیمت چین میں 8 ہزار 999 یوآن اور 12 ہزار 999 یوآن رکھی مقرر کی گئی، مارکیٹ میں عام صارفین کے لیے یہ فون دسمبر سے دستیاب ہوگا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…