منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

مریخ پر پانی کا بڑا مجموعہ دریافت

datetime 29  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) سرخ سیارہ (مریخ) پر عرصہ داراز سے پانی کی تلاش جاری ہے اور اس سلسلے میں حال ہی میں سائنسدانوں کو کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ مریخ پر ریسرچ کرنے والے ماہرین کو تلاش کے دوران سیارے پر پانی کے بڑے ذخائر کے واضح ثبوت ملے ہیں۔ ریسرچرز کو سرخ سیارے پر مائع پانی سے بھری ایک جھیل کے اشارے ملے ہیں جو سیارے کے جنوبی قطب پر موجود ہے ۔

اور اس کا رقبہ قریب 20 کلومیٹر بتایا گیا ہے۔ اول ماہرین کا خیال تھا کہ نیا دریافت ہونے والا یہ پانی کا بڑا مجموعہ برف کی صورت موجود ہوسکتا ہے اب یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے) کے مارس ایکسپریس آربٹر پر لگے ریڈار نے سیارے کے برفیلے جنوبی قطب کے نیچے جھیل کی نشاندہی کی ہے۔ اٹلی کے قومی مرکز برائے فزکس سے وابستہ مارس سائنسداں پروفیسر روبرٹو اوریسیائی آربٹر کے ڈیٹا پڑھنے اور تحقیق کرنے والے مرکزی سائنسدان ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ’ آربٹر کے خاص مارسِس ریڈار نے پانی کی جھیل کو دریافت کیا ہے لیکن یہ کوئی بہت بڑی جھیل نہیں ہے۔‘ اگرچہ مارسِس ریڈار نے پانی کی سطح کے بارے میں کچھ خاص نہیں بتایا ہے لیکن ریسرچرز کا خیال ہے کہ جھیل میں پانی کی گہرائی ایک میٹر کے لگ بھگ ہوسکتی ہے۔ اسی بنا پر کہا جاسکتا ہے یہ برف پگھلنے سے بننے والا کوئی جوہڑ نہیں بلکہ ایک جھیل ہے۔ رسِس ریڈار نے سیارے کے قطب پر شعاعیں پھینک کر بتایا کہ سطح سے ٹکرا کر واپس آنے والی ریڈیائی امواج سے یہاں برف اور گرد کی پرت موجود ہے اور اس کے ڈیڑھ کلومیٹر نیچے مائع پانی موجود ہے۔ ماہرین کے مطابق پانی زندگی کے لیے انتہائی ضروری ہوتا ہے اور اس لحاظ سے یہ ایک حیرت انگیز دریافت ہے۔ تاہم ماہرین نے کہا ہے کہ اس دریافت کے باوجود وہاں زندگی کی کسی شکل کا مل جانا فوری طور پر ممکن نہیں۔ ابتدائی تحقیق کے مطابق جھیل کے پانی میں کئی طرح کے نمکیات موجود ہوسکتے ہیں اور اس طرح وہاں حیات کی موجودگی مشکل ہوسکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…