منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

نوکیا کا پہلا نوچ ڈیزائن اسمارٹ فون متعارف

datetime 23  جولائی  2018 |

چین(مانیٹرنگ ڈیسک) نوکیا نے اپنی ایکس سیریز کا پہلا فون چین سے ہٹ کر دنیا کے دیگر حصوں میں متعارف کرا دیا۔ چین میں جس فون کو نوکیا ایکس 6 کے نام سے پیش کیا گیا تھا، اسے دیگر ممالک میں نوکیا 6.1 پلس کے نام سے متعارف کرایا گیا جو کہ گوگل اینڈرائیڈ ون پروگرام کا بھی حصہ ہے۔ یہ نوکیا کا پہلا فون ہے جس میں آئی فون ایکس جیسا نوچ ڈیزائن دیا گیا ہے۔ تاہم سکس ایکس اور

نوکیا 6.1 پلس میں ایک فرق ہے۔ دنیا کے دیگر حصوں میں اسٹاک اینڈرائیڈ 8.1 اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے جو کہ اینڈرائیڈ ون پروگرام کے تحت ہے، یعنی اس فون کو ہر ماہ سیکیورٹی اور سسٹم اپ دیٹس ملیں گی۔ نوکیا 6.1 اسمارٹ فون 5.8 انچ کے فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے کے ساتھ ہے جس میں 19:9 اسپیکٹ ریشو اور 2.5D کورننگ گوریلا گلاس پروٹیکشن کے لیے دیا گیا ہے۔اس فون میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 635 پراسیسر، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 400 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے اس فون کے بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ دیا گیا ہے، جن میں سے ایک 16 میگا پکسل کیمرہ ایف 2.0 آپرچر کے ساتھ ہے جبکہ دوسرے 5 میگا پکسل کیمرے میں ایف 2.4 آپرچر دیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق کیمرہ سیٹ اپ اے آئی فیچرز کے ساتھ ہے جو کہ زیادہ بہتر فوٹو امیجنگ اور اینیمیٹڈ اسٹیکرز سے لیس ہے۔ یہ ڈوئل سم فون ہے جس میں چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی، 3.5 ایم ایم آڈیو جیک، فور جی ایل ٹی ای، بلیوٹوتھ 5.0 اور 3060 ایم اے ایچ بیٹری فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔ فی الحال یہ فون ہانگ کانگ میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کے بعد دیگر ممالک میں بھی جلد دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 2288 ہانگ کانگ ڈالرز (37 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…