پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

ایل جی نے Q Stylusاسمارٹ فون متعارف کرادیا

datetime 30  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے کیو اسٹائلس (Q Stylus)کے نام سے اپنا نیا اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ایل جی کی جانب سے کم قیمت کی حامل Qسیریز میں یہ اس کا سب سے جدید ترین اسمارٹ فون ہے جس میں تمام اعلیٰ فیچرز موجود ہیں۔ کیواسٹائلس میں ہاتھ سے لکھائی کا فیچر بھی ہے اور اسے بوقت ضرورت استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ کیو اسٹائلس پلس، کیو اسٹائلس اور کیو اسٹائلس ایلفا میں مختلف کنفیگریشنز کے ساتھ دستیاب ہوگا۔ ایل جی کے کیو اسٹائلس اسمارٹ فون میں ہینڈ رائٹنگ کی سہولت ہے اور یہ کم قیمت بھی ہے۔ اس کا مخصوص کی بورڈ استعمال میں باسہولت ہے۔ اس میں ماہرانہ پام ریجیکشن سسٹم اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ جب بھی ہاتھ میں ڈسپلے کھلا ہو تو کبھی غلطی نہ ہوپائے۔ ڈسپلے آف ہونے کے باوجود ایل جی کا کیو اسٹائلس اسمارٹ فون ہاتھ سے لکھے نوٹس کو پہچان اور ریکارڈ کرسکتا ہے۔ ایل جی کے کیواسٹائلس میں اعلیٰ معیار کے وہ بیشتر فیچرز شامل ہیں جو مہنگے فونز میں موجود ہوتے ہیں، جیسے جدید کیمرا جو ایل جی کی Gسیریز کے لینس میں موجود ہے۔ کیو لینس کی بدولت آن لائن سرچ اور شاپنگ کرنا ایک بالکل نیا کام ہے۔ کیولینس کے ساتھ پروڈکٹ کی امیج کو کھول کر مزید معلومات حاصل کی جاسکتی ہے اور یہ معلوم بھی کیا جاسکتا ہے کہ وہ پروڈکٹ یا اس سے ملتی جلتی پروڈکٹ کہاں کہاں دستیاب ہوگی۔ کیولینس کھانے پینے، فیشن، شخصیات اور مشہور مقامات کی تصاویر شناخت کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔ اس میں ماہرانہ انداز سے کام کرنے والا کیمرا تصویر کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا۔ اس میں 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا جبکہ 16 میگا پکسل کا بیک کیمرا ہے۔ اس میں فیس ڈیٹکشن آٹو فوکس (پی ڈی اے ایف) رواتی کیمرے کے مقابلے میں 23 فیصد زیادہ تیز رفتاری سے کام کرتا ہے۔

کیو اسٹائلس میں اعلیٰ معیار کی ساؤنڈ کوالٹی بہترین انداز سے آڈیو فائلز کو چلایا جاتا ہے اور اس شعبے میں اسکا کوئی ثانی نہیں ہے۔ اسے یو ایس بی (USB)ٹائپ سی کے ذریعے تیزی سے چارج کیا جاسکتا ہے۔ یہ پانی و دھول کو روکتا ہے اور مختلف امریکی فوجی ٹیسٹوں میں سرخرو ٹہرا ہے۔ اس میں پشت پر فنگرپرنٹ سینسر نہ صرف آسانی سے سیکورٹی فراہم کرتا ہے بلکہ سیلفی کیمرے کے شٹر بٹن دو گنا تیزی سے کام کرتے ہیں ۔

یہ خوبصورت دھاتی باڈی سے آراستہ ہے جس میں 6.2 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس فل ویژن ڈسپلے ہے جو غیرمعمولی طور پر روشن اور واضح رنگوں سے منظرکشی کرتا ہے۔ اس میں 18:9اسکرین ریشو ہے، خم دار گلاس اور بہترین انداز سے تیار چوڑی باڈی ہے جس کی بدولت اسے ایک ہی ہاتھ سے چلایا جاسکتا ہے۔ ایل جی الیکٹرانکس موبائل بزنس ڈیویژن کے ہیڈ اور سینئر وائس پریذیڈنٹ جیونگ نے کہا۔

“ایل جی کیو اسٹائلس غیرمعمولی کم قیمت میں ہمارے اسمارٹ فونز میں ایک نئی جہت ہے اور یہ صارفین کے لئے انتہائی حیران واقع ہوگا ۔ یہ فون ایل جی کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے جس کے حوالے سے ایل جی نے رواں سال وسیع اقسام کی ضروریات پوری کرنے والی ڈیوائس بنانے کا اعلان کیا تھا۔ “اسکی قیمت اور فروخت سے متعلق معلومات مقامی سطح پر دستیابی کے وقت مشتہر کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…