معروف موبائل کمپنی نے نے رمضان المبارک کے موقع پر پاکستان میں اپنے سمارٹ فونز کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا،نئی قیمتیں متعارف

12  مئی‬‮  2018

لاہور ( این این آئی) سام سنگ رمضان المبارک کی روح پرور ساعتوں کے موقع پر اپنے بہت سے معروف سمارٹ فونز بشمول گلیکسی جے سیون کور (2 جی بی ریم/16 جی بی روم)، گلیکسی جے 5 پرائم (2 جی بی ریم/16 جی بی روم) اور گلیکسی جے 7 پرو (3 جی بی ریم/32 جی بی روم) پر خصوصی قیمتیں پیش کر رہا ہے۔ اس محدود وقت کی پیشکش کے ذریعے یہ جدید خصوصیات کے حامل سمارٹ فون صارفین کے لئے انتہائی کم قیمتوں (18,999 روپے سے 28,999 روپے) پر

7 مئی سے 17 جون 2018ء تک دستیاب ہوں گے۔ سام سنگ پاکستان نے کہا ہے کہ یہ پیشکش تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے صارفین کو عالمی سطح پر مشہور ٹیکنالوجیز اور جدتیں فراہم کرنے کے لئے سام سنگ کے عزم کا اظہار ہے جس کے تحت آبادی کے زیادہ طبقوں کے لئے قیمتیں تیزی سے کم کی جا رہی ہیں۔ اپنی سام سنگ گلیکسی ڈیوائس کے ساتھ لطف اندوز ہونے کی خواہش رکھنے والے سماجی نیٹ ورکنگ اور آن لائن معلومات کے شائقین اب اپنی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے اس دلکش موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ سمارٹ فونز انہیں ذاتی اور پروفیشنل زندگی میں اعلیٰ مقاصد اور خواہشات کی تکمیل کے قابل بناتے ہیں۔ سام سنگ سمارٹ فون کے صارفین ’’جذبہ ء رمضان‘‘ کی اس طرح کی کامیاب سیریز کے ساتھ خصوصی پیشکش کے ذریعے صارفین کو مختلف فائدوں سے بہرہ مند کرنے کے لئے پرعزم ہے اور صارفین کی جانب سے بھی اس میں پرجوش ردعمل دیکھا جا رہا ہے۔ سام سنگ گلیکسی ڈیوائسز نے صارفین کی توقعات کو بڑھاتے ہوئے حیران کن ایپلی کیشن، طاقتور کیمرے اور شاندار تجربات فراہم کرتے ہوئے انتہائی مقبولیت حاصل کی ہے۔ سام سنگ کی کامیاب ٹیکنالوجیز غیر معمولی کارکردگی اور صارفین کو موبائل انٹرنیٹ کے تیز ترین دور اور دوران سفر ہر وقت معلومات فراہم کرتی ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…