بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

انسٹاگرام صارفین کیلئے ”پیمنٹ فیچر “ متعارف

datetime 5  مئی‬‮  2018 |

کیلی فورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کی فوٹو شیئر نگ ویب سائٹ انسٹاگرام میں صارفین کی سہولت کے لیے پیمنٹ فیچر سامنے آگیا ، جوکہ آزمائشی بنیادوں پر محدود صارفین کیلئے متعارف کرایا گیاہے۔ معروف بین الاقوامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور برطانیہ کے محدود صارفین کو ابتدائی طور پر ہوٹل اور تفریحی مقامات کی بکنگ سمیت فوڈ سینٹرز کی بکنگ کیلئے ’پیمنٹ فیچر‘ کی سہولت دی گئی ہے۔

محدود صارفین اپنے انسٹاگرام اکاونٹ میں ہی پیمنٹ فیچر کا اکاو¿نٹ بنانے کے بعد اسے استعمال کر رہے ہیں، اور امکان ہے کہ اسے جلد ہی عام صارفین کے لیے بھی شروع کردیا جائے گا۔۔اب فیس بک شریک حیات کی تلاش میں آپ کی مدد کرے گا نئے فیچر کے تحت صارف کو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ میں ٰای بینکنگ‘ اکاونٹ کی طرح اپنے ڈیبٹ کا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے اکاونٹ بنانا پڑے گا، جس کے بعد ہی صارف اسے استعمال کرسکیں گے۔اس فیچر کی سیکیورٹی کے لیے انسٹاگرام نے انتہائی ماہر افراد کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں، تاکہ صارفین کی پرائیویسی کو ہرحال میں محفوظ بنایا جا سکے۔امکان ہے کہ اس فیچر کو عام صارفین کے لیے سب سے پہلے امریکا اور برطانیہ میں متعارف کرایا جائے گا، جس کے بعد سلسلہ وار اسے دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…