جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

زخم پر شکر لگانا اینٹی بائیوٹکس کا متبادل ہو سکتا ہے،زمبابوین سائنس دان کی نئی تحقیق

datetime 8  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرارے (این این آئی) سائنسدان کچھ اس طرح کا تجربہ کر رہے ہیں جس کی مدد سے وہ اینٹی بائیوٹکس کے بجائے شکر سے زخموں کو بھرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انھیں اس سمت میں کامیابی بھی نظر آئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زمبابوے کے موزز مرانڈو برطانیہ میں نرسنگ کا کام کرتے ہیں اور انھوں نے ہی زور شور سے زخم بھرنے کے لیے اینٹی بایوٹکس کی جگہ شکر کے استعمال کی مہم شروع کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بچپن میں جب دوڑنے یا کھیلنے کے دوران انھیں چوٹ آتی تھی تو ان کے والد ان کے زخموں پر نمک ڈال دیتے تھے۔ لیکن جب ان کے پاس پیسے ہوتے تو وہ نمک کے بجائے زخم پر شکر ڈال دیا کرتے تھے۔انہو ں نے کہاکہ مجھے اب بھی یاد ہے چینی ڈالنے سے زخم جلد بھر جایا کرتے تھے۔بعد میں موزز مرانڈو کو 1997 میں برطانیہ کے نیشنل ہیلتھ میں نرس کے طور پر ملازمت ملی جہاں انھوں نے محسوس کیا کہ زخم بھرنے کے لیے چینی کا استعمال نہیں کیا جاتا جس کے بعد انھوں نے زخموں کو بھرنے کے لیے چینی یعنی شکر کے استعمال کا فیصلہ کیا۔مرانڈو کے ابتدائی تجربات کامیاب تھے اور اب اینٹی بایوٹکس کی جگہ چینی کے استعمال کی ان کی تجویز کو سنجیدگی سے لے لیا جا رہا ہے۔انھوں نے برطانیہ کی وولور ہیمپٹن یونیورسٹی میں زخم بھرنے میں شکر کے کردار پر تحقیق کی اور اس کے لیے گذشتہ ماہ انھیں ایوارڈ دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…