بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

ایم جی پاکستان نے صارفین کیلئے “اسٹارٹ اسمارٹ”مہم متعارف کرادی

datetime 5  جنوری‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)ایم جی موٹر پاکستان نے صارفین کیلئے ” اسٹارٹ سمارٹ دِس ایئر”مہم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد جدید ہائبرڈ گاڑیوں کی ٹیکنالوجی کو پاکستانی صارفین کیلئے مزید قابلِ رسائی بناناہے۔ کمپنی نے ایک ایسے وقت میں اس اقدام کا اعلان کیا ہے جب ملک میں گاڑیوں کی قیمت اورایندھن کی بچت صارفین کی اوّلین ترجیحات ہیں۔ اس مہم کے تحت ایم جی پاکستان اپنی ایم جی ایچ ایس پلگ ان ہائبرڈ الیکٹریکل وہیکل (PHEV)پر 6لاکھ روپے تک کی خصوصی آفرفراہم کررہی ہے جس میں رجسٹریشن چارجز کی بچت،فیول کارڈ اور کمپلیمنٹری چارجزسہولیات شامل ہیں۔یہ اقدام پاکستان میں نئی انرجی گاڑیوں کو فروغ دینے کیلئے کمپنی کی کاوشوں کی عکاسی ہے۔

آٹو انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کو ایک پریکٹیکل ٹرانزیشن ٹیکنالوجی کے طورپر دیکھا جارہا ہے جو مکمل طورپر چارجنگ انفرااسٹرکچر پر انحصار کیے بغیرکم ماحولیاتی آلودگی اور ایندھن کی بچت فراہم کرتی ہیں۔ ایم جی پاکستان کی یہ مہم صارفین کو لاگت میں ریلیف اورجدید ٹیکنالوجی کے رجحان کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ “اسٹارٹ سمارٹ”مہم کے تحت MG HS PHEVخریدنے والے صارفین کو ڈھائی لاکھ روپے کی مفت رجسٹریشن، ایک لاکھ روپے کا فیول کارڈ، 7 کلو واٹ کاہوم چارجر انسٹالیشن کے ساتھ اورپورٹ ایبل چارجر فراہم کیا جائے گاجس سے گاڑی کے روز مرہ استعمال میں نمایاں سہولت حاصل ہوگی۔ ایم جی پاکستان کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہاکہ یہ مہم کمپنی کے صارف دوست وژن اور پاکستان میں عالمی معیار کی آٹو موٹیو ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے طویل المدّتی عزم کی عکاسی ہے۔ہائبرڈ جدّت اور عملی ملکیتی سہولیات کو یکجا کرکے ، کمپنی ماحولیاتی لحاظ سے ذمہ دارانہ ٹرانسپورٹ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہے۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…