اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ کراچی یا لاہور میں مقیم ہو تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے ہر ایک کے پاس ہی کم از کم ایک اسمارٹ فون تو ہے۔ مگر پورے پاکستان کی بات کی جائے تو جدید ٹیکنالوجی کی مظہر یہ ڈیوائس کافی نایاب ہے۔ وی آر سوشل اور ہوٹ سیوٹ کی 2018 گلوبل ڈیجیٹل رپورٹ میں دنیا بھر میں انٹرنیٹ، اسمارٹ فون، سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی کی دنیا کے دیگر صارفین کے ڈیٹا پر رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
جس میں پاکستانی صارفین کی تعداد بھی درج ہے۔ مزید پڑھیں : 4 چیزیں جو اسمارٹ فونز آپ کے بارے میں اکھٹے کرتے ہیں اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مجموعی طور پر 82 فیصد افراد کے پاس کسی نہ کسی قسم کا موبائل فون ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں 31 فیصد افراد اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں جبکہ ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ صارفین 10 فیصد، ٹیبلیٹ استعمال کرنے والے ایک فیصد، 76 فیصد کسی قسم کے ٹیلی ویژن کی ملکیت رکھتے ہیں جبکہ اسمارٹ واچ وغیرہ کے صارفین ایک فیصد ہیں۔ اسی طرح پاکستان میں موبائل پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد چار کروڑ سے زائد ہے یا مجموعی آبادی کے بیس فیصد کے قریب انٹرنیٹ کے لیے موبائل کو استعمال کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں : پرانا اسمارٹ فون اس احتیاط کے بغیر فروخت نہ کریں رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ان میں سے 71 فیصد افراد اسمارٹ فون کے ذریعے انٹرنیٹ کی سہولت استعمال کرتے ہیں یا پاکستان میں مجموعی ویب ٹریفک کا 68 فیصد حصہ موبائل فونز جبکہ تیس فیصد ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرتا ہے۔