پیر‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2024 

100 برس میں زمین کے قریب سے گزرنے والا سب سے بڑا سیارچہ

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک صدی کے دوران زمین کے قریب گزرنے والے سیارچوں میں سے سب سے بڑا سیارچہ زمین سے 44 لاکھ میل کی دوری سے گزرنے والا ہے۔فلورنس نامی اس سیارچے کا قطر 2.7 میل ہے اور ادارے کا کہنا ہے کہ اس سے زمین کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔اگرچہ ماضی میں کچھ سیارچے زمین سے زیادہ قریب سے گزرے ہیں

تاہم ان کا حجم عموماً کم ہوتا ہے۔ زندگی کے لیے موزوں دس مزید سیارے دریافت کیسینی زحل کے کرہ ہوائی سے گزرنے کے قریب سیارچوں کے ذریعہ سائنسدان اکثر کائنات کی تشکیل کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ فلورنس کو 1981 میں دریافت کیا گیا تھا۔ زمین کے قریب سے گزرتے ہوئے جب یہ قریب ترین مقام پر ہو گا تو یہ زمین اور چاند کے اوسط فاصلے سے 18 گنا زیادہ فاصلے پر ہو گا۔ناسا کے سینٹر فور نیئر ارتھ اوبجکٹ سٹڈیز (زمین سے قدرے قریب تر چیزوں کے لیے تحقیقاتی سینٹر) کے مینیجر پال شوداس نے ایک بیان میں کہا کہ ’ایک سو سال سے زیادہ سے پہلے ناسا کی جانب سے شروع ہونے والی زمین کے قریب سے گزرنے والے سیارچوں کی جانچ کے مطابق فلورنس زمین کے قریب سے گزرنے والا سب سے بڑا سیارچہ ہے۔‘ناسا کا کہنا ہے کہ 2017 میں فلورنس کے زمین کے قریب سے گزرتے وقت یہ سیارچہ 1890 سے لے کر اب تک یہ زمین سے کم ترین فاصلے پر ہو گا اور اتنا قریب یہ سنہ 2500 تک نہیں آئے گا۔ سائنسدانوں کا ارادہ ہے کہ وہ امریکی ریاست کیلی فورنیا اور پورٹو ریکو میں نصر ریڈار ایمجنگ کے ذریغے اس سیارچے کا جائزہ لیں گے۔ ایسی کسی شہ کے زمین سے ٹکرانے کی صورت میں عالمی تباہی یا اثرات ہو سکتے ہیں۔ سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ انھوں نے خلا میں پھرتے ایسے دیو قامت سیارچوں میں سے 90 فیصد کی نشاندہی کر لی ہے۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…