اب دبئی کی فضا میں ڈرون ٹیکسیاں اڑیں گی!

6  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اب دبئی کی فضائوں میں ڈرون ٹیکسیاں اڑیں گی اور اس سلسلے میں دبئی کی کوشش ہے کہ وہ سب سے پہلے ہوائی ٹیکسیاں متعارف کروائے۔رواں برس دبئی کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ’ولو کاپٹر‘ نامی جرمن کمپنی کے ساتھ ایک معاہدہ کیا جس کے تحت اس برس کے آخر تک شہر میں بغیر پائلٹ والی ہوائی ٹیکسیوں کا تجربہ کیا جائے گا۔ یہ ہوائی ٹیکسیاں

سو کلومیٹر کی رفتار سے 30 منٹ تک سفر کر سکیں گی اور مکمل طور پر محفوظ ہوں گی۔دبئی کے حکام نے ایک چینی کمپنی ’ایہنگ‘ کی ساتھ بھی مسافر بردار ڈرون کا تجربہ کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ لیکن دبئی اس دوڑ میں اکیلا نہیں ہے، دنیا کے دیگر خطوں میں بھی مسافر بردار ڈورن ٹیکسیاں بنانے میں بہت دلچسپی لی جا رہی ہے۔ ٹیکسی کمپنی اوبر بھی اسی طرح کی ٹیکسیاں بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔اس کے علاوہ جہاز ساز کمپنی ایئربس بھی اسی طرح کے ایک منصوبے پر کام کر رہی ہے اور ان کے بقول رواں برس کے آخر تک اس ڈرون یا فضائی ٹیکسی کا تجربہ کیا جائے گا۔چین کی کمپنی ایہنگ کی جانب سے بنائے جانے والی ڈرون ٹیکسی میں ایک، ولو کاپٹر میں دو جبکہ ایئربس کی ڈرون ٹیکسی میں چار سے چھ مسافر لے جانے کی گنجائش ہو گی۔ ان تمام کمپنیوں کی ڈرون ٹیکسیاں برقی توانائی کا استعمال کریں گی جو ماحول کے لیے بھی بہتر سمجھا جا رہا ہے۔ لیکن یہ ڈرون ٹیکسیاں کیسے کام کریں گی اور کیا یہ صارفین کی قوتِ خرید میں ہوں گی؟ہوائی ٹیکسی کمپنی ’اوبر‘ کے لیے اس منصوبے پر کام کرنے والے مارک مور کا کہنا ہے کہ ’اگر اس میں تین یا چار مسافر سفر کریں گے تو اس کی قیمت تقریباً عام کار ٹیکسی جتنی ہی ہو گی۔ دبئی کے حکام کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ 2030 تک دبئی میں 25 فیصد ٹرانسپورٹ کے

نظام کو خودکار بنا دیا جائے۔شہری ہوا بازی کے ماہر مارک ماٹن کے بقول دبئی کا موسم ہوابازی کے لیے زیادہ ساز گار نہیں ہے، تیز ہوائیں، ریت اور دھند کی موجودگی میں ان ٹیکسیوں کا اڑنا آسان نہیں ہو گا۔مارک کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دبئی اس سمت میں ضرورت سے زیادہ تیزی سے بڑھ رہا ہے اگر کوئی حادثہ ہو گیا تو یہ منصوبہ ناکام بھی ہو سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…