جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

چین نے امریکہ اور روس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،بڑا کام شروع

datetime 25  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی ) چین کی فاسٹ نامی دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو دوربین نے اتوار سے ستاروں، کہکشاؤں اور شاید غیر مرئی دنیا یعنی خلا کے پوشیدہ رازوں کے سگنل کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔چین نے اس دور بین کی تیاری پر تقریباً 18 کروڑ ڈالر کی رقم خرچ کی ہے اور اس کو مکمل کرنے میں پانچ برس کا وقت لگا۔یہ اس بات کا بھی مظہر ہے کہ عالمی سطح پر خلا اور سائنس کے میدان میں ترقی کے لیے چین کے عزائم بڑے پیمانے پر ہیں۔یہ ریڈیو ٹیلی سکوپ 500 قطر کی ہے جو چین کے جنوبی صوبے گیزو کے سبز و شاداب اور خوبصورت علاقے پن ٹینگ میں قائم کی گئی ہے۔یہ ہیلی سکوپ پورتو ریکو میں نصب 300 میٹر کی آبزرویٹری سے بھی کہیں بڑی ہے جو ستاروں پر تحقیق کے لیے استعمال کی گئی تھی۔چین نے اس دور بین کی تیاری پر تقریبا 18 کروڑ ڈالر کی رقم خرچ کی ہے اور اس کو مکمل کرنے میں پانچ برس کا وقت لگا۔چین کے سرکاری خبر رساں ادارے شنہوا کا کہنا ہے کہ فاسٹ نامی اس دوربین کے لانچ کے موقع پر سینکڑوں ماہرین فلکیات اور شوقین لوگوں نے اس کا نظارا دیکھا۔چین میں سرکاری خلائی ادارے اور سائنس کے مرکز سے وابستہ ایسوسی ایٹ پروفیسر قیان لی نے سرکاری ٹی وی پر کہا کہ بلآحر فاسٹ کا مقصد کائنات کے ارتقا کے قوانین کو دریافت کرنا ہے۔اسی ماہ کے اوائل میں چین نے تیانگانگ نامی اپنا دوسرا خلائی مرکز لانچ کیا تھا اور آنے والے برسوں میں وہ مریخ کے لیے بھی اپنا مشن لانچ کرنے والا ہے۔چین نے اس طرح کے کئی بڑے سائنسی منصوبوں کے لیے جہاں اربوں ڈالر خرچ کیے ہیں وہیں اپنی فضائی فوجی قوت بڑھانے پر بھی کافی توجہ دی ہے۔ دریں اثناممتاز امریکی غیر مرئی انٹیلی جنس ماہر نے کہا کہ چین کی پانچ سو میٹر اپرچر سفیریکل ریڈیو ٹیلی سکوپ ( فاسٹ ) کا ئنات کی ہیئت اور اصل کو بہتر طورپر سمجھنے میں مدد دے سکتی ہے اور زمین سے پرے زندگی کی تلاش کو تیز کرنے حتی کہ اس میں انقلاب لانے میں بھی مدد دے سکتی ہے اس ٹیلی سکوپ سے جس کا مختصر نام ٹیان یان یا آسمان کی آنکھ ہے ، پیروٹو ریکو نے ارسیبو رصد گاہ کے مقابلے میں دوگنا زائد آسمان کا درست امیج دیکھا جاسکتا ہے ۔،پیروٹو ریکو کی ارسیبو رصد گاہ قبل ازیں دنیا کی سب سے بڑی سنگل ڈش ریڈیو ٹیلی سکوپ تھی ، ٹیان یان کی اس رصد گاہ کے مقابلے میں دوہری حساسیت اور پانچ سے دس گنا سروے کرنے کی رفتار ہے ، خارج الارض انٹیلی جنس کی تلاش میں خلا سے باہر پیغام رسانی کو فروغ دینے کی تنظیم میٹی انٹرنیشنل کے صدر ڈوگلس و کوچ نے کہا کہ دنیا بھر کے خلاء نووردوں کو تجاویز کو دیکھنے کے جامع جائزے کے ذریعے اس سہولت کو استعمال کرنے کی دعوت دی جائے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…