اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین فلکیات نے ایک ایسا سیارہ دریافت کیا ہے جس کے نظام میں ایک یا دو نہیں بلکہ 3سورج ہیں ۔ایچ ڈی 131399Abنامی یہ سیارہ زمین سے 320نوری سال کے فاصلے پر ہے اور اندازہ ہے کہ اس کی تشکیل 116ملین سال پہلے ہوئی۔تین ستاروں کا یہ نظام 2چھوٹے اور ایک بڑے ستارے پر مشتمل ہے جن میں سے 2چھوٹے ستارے ڈمبل چلانے کی طرح ایک دوسرے کے گرد گھومتے ہیں ۔یہ دونوں ستارے 300آسٹرونومیکل یونٹس کے فاصلے سے بڑے ستارے کے گرد گھومتے ہیں۔(ایک آسٹرونومیکل یونٹ سورج اور زمین کے درمیان فاصلے جتنا ہوتا ہے) ۔اس انوکھے ستارے کو امریکی ماہرین نے چلی میں نصب دور بین کی مدد سے دریافت کیا ہے ۔ماہرین کے مطابق یہاں ہر روز 3مرتبہ سورج طلوع اور غروب ہوتا ہے۔اس سیا رے کا ایک دن زمین کے 550دنوں کے برابر ہے۔اگرچہ اس ستارے پر ابھی زندگی کے امکانات نہیں ملے تاہم یہ ستارہ خلائی ماہرین کی بڑی دریافتوں میں سے ایک تصور کیا جا رہا ہے ۔ماہرین کے مطابق یہ دریافت نظام کائنات میں اہم تبدیلوں کا پیش خیمہ ثابت ہو گی ۔