اسلام آباد(نیو ز ڈیسک )آزاد کشمیر کے اہم شہر میرپور سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت طلبا نے ‘میگسٹا’ نامی ماحول دوست گاڑی تیار کی ہے جو ایک لیٹر پیٹرول میں 33 کلو میٹر تک چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ‘میگسٹا’ گاڑی کی تقریب رونمائی میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ گاڑی شعبہ مکینکل انجینئرنگ کے آٹھ طلبا نے چھ ماہ کی محنت کے بعد تیار کی جو ایک لیٹر میں 33 کلو میٹر تک کا فاصلہ طے کرسکتی ہے۔گاڑی کو پیڑول کے ساتھ ساتھ بیٹری پر بھی چلایا جاسکتا ہے جبکہ اسے نہ صرف بجلی سے چارج کیا جاسکتا ہے بلکہ چلتے ہوئے ا±س کا پنکھا بھی بیٹری چارج کرتا رہتا ہے۔رپورٹ کے مطابق گاڑی میں سولر سسٹم بھی موجود ہے جو پیٹرول نہ ہونے کی صورت میں بیٹری چارج کرتا ہے۔مسٹ یونیورسٹی میں تجرباتی طور پر اس گاڑی کو چارج کرنے کے لیے ایک سولر پینل بھی لگایا گیا ہے۔وائس چانسلر مسٹ یونیورسٹی نے طلبائ اور اساتذہ کو اس کامیاب پروجیکٹ پر مبارک باد دی۔پاکستان میں اس طرح کی کارناموں کی تاریخ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔اس سے قبل رواں سال جنوری میں ڈان اخبار کی ایک رپورٹ میں ساہیوال کے طلبا اور اساتذہ نے ماحول دوست ایرو ڈائنیمک گاڑی بنائی تھی۔ماحول دوست اس سواری کی تیاری میں ساہیوال کی کامسیٹس یونیورسٹی کے میکینیکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے طلبہ اور اساتذہ نے مشترکہ طور پر کام کیا تھا جبکہ یہ پانچ ماہ کی محنت کے بعد بنائی گئی تھی۔اس کے علاوہ پشاور کے ایک رہائشی نے گاڑی کے انجن سے چلنے والا ایک ہیلی کاپٹر بھی بنایا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے وفاقی وزیر کا اہم اعلان
-
لوڈ شیڈنگ کب ختم ہوگی؟ وزیر توانائی نے بتا دیا
-
اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ اڈے بندکرنے کا حکم ، وجہ بھی سامنے آ گئی
-
والد کی جانب سے وفات سے پہلے بیٹے کو پلاٹ ہبہ کرنے کے کیس میں چیف جسٹس کا بڑا فیصلہ
-
حکومت کا عوام کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان
-
یہ میچ فکس تھا؟ آئی سی سی نے بڑی انکوائری شروع کردی
-
وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کی منظوری دیدی
-
سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 8 ارب ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان کر دیا
-
اسلحہ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل حل کر دی گئی
-
شدید بارشوں کی پیشگوئی، فلیش فلڈ کا خطرہ بڑھ گیا
-
18سے 23اپریل تک ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری
-
گھر یا پلاٹ خریدنے والوں کے لیے بڑی خبر
-
روس جانے کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری
-
اداکارہ رمشا خان کا شادی کے فوری بعد بڑا فیصلہ



















































