بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

رمضان المبا رک ، ہوا وے نے اپنے صا رفین کیلئے بڑا اعلا ن کر دیا

datetime 8  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )ہواوے نے پاکستان میں ماہ صیام کے آغاز کے ساتھ ہی اس ماہ مقدس کے استقبال کے حوالے سے ہواوے کیئر سینٹر آنے والے صارفین کیلئے خصوصی تحائف اور دیگر سرپرائز کا اعلان کیا ہے جبکہ ڈیجیٹل فورم پر بھی یادگار مقابلوں کے ذریعے صارفین کو قیمتی تحائف اور انعامات دیئے جائینگے۔ہواوے نے ہمیشہ سے ہی صارفین کی دلچسپی اور تفریح و طبع کیلئے قابل ذکر اسکیم متعارف کرائی ہیں اور سماجی،ثقافتی اور مذہبی تہواروں کو شایان شان منانے کے حوالے سے ہواوے کی اپنی ایک تاریخ ہے ۔امسال رمضان المبارک کے دوران بھی ہواوے نے اپنے صارفین کیلئے ایک پرکشش مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان بھر میں ہواوے سروس سینٹر آنے والے صارفین کو مفت انعامات اور قیمتی تحائف دیئے جائینگے۔اس مہم میں شرکت کیلئے ہواوے سروس سینٹر آنے والے صارفین کوسروس سینٹر میں اپنی موجودگی ظاہر کرنے کیلئے صرف اپنی تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ #ہواوے کیئر کے ساتھ اپ لوڈ کرنا ہوگی،اس مہم میں شریک صارفین رمضان المبارک کے اختتام پر ہواوے P9کی قرعہ اندازی میں بھی شریک ہوسکیں گے۔ہواوے اس کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک کے دوران ڈیجیٹل فورم پر بھی مختلف مہم متعارف کرارہی ہے جس میں ڈیجیٹل فورم پر تینوں عشروں کے حساب سے تین مہم چلائی جائینگی اور آخری مہم کا اختتام عید مہم پر کیا جائیگا۔رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں ڈیجیٹل فورم پر مہم کے دوران ہواوے P9 کے کیمرے سے متعلق خصوصیات کو اجاگر کیاجائیگا اور شرکا اپنے ہواوے P9 سے مونوکروم کیمرے کے ذریعے رمضان المبارک کی سرگرمیوں اور خاس کر مساجد کی تصاویر شیئر کرسکیں گے جہاں بہترین تصاویر کو شارٹ لسٹ کرکے نہ صرف قیمتی انعامات دیئے جائینگے بلکہ شارٹ لسٹ کی جانے والی تصاویر کو ہواوے پاکستان کے آفیشل پیج پر بھی اپ لوڈ کیا جائیگا۔دوسرے عشرے میں ہواوے فوڈ فوٹو گرافی سے متعلق مہم ہوگی جس میں شرکا ہواوے P9 کے پینو راما لینڈ اسکیپ موڈ سے رمضان میں سحر و افطار کے لوازمات پر مبنی تصاویر ارسال کرینگے اور بہترین تصاویر کو شارٹ لسٹ کرکے نہ صرف قیمتی انعامات دیئے جائینگے بلکہ شارٹ لسٹ کی جانے والی تصاویر کو ہواوے پاکستان کے آفیشل پیج پر بھی اپ لوڈ کیا جائیگا،صارفین یہ تصاویر ہیش ٹیگ رمضان پاکستان کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرسکیں گے۔رمضان کے آخری عشرے اور عید کے تینوں دنوں کی مہم کے دوران شرکا اپنی دلچسپ ویڈیوز بناکر ہیش ٹیگ عید ان پاکستان کے ساتھ اپ لوڈ کرسکیں گے اور اس مہم میں جیتنے والوں کو مکمل عید پیکیج دیا جائیگا جس میں ہواوے P9بھی شامل ہوگااور ہواوے کی ٹیم جیتنے والے خوش نصیب کے گھر خود یہ تحائف لے کر جائیگی۔رمضان المبارک کے گزرنے کے ساتھ ساتھ ہواوے صارفین کیلئے مزید دلچسپ تفریحات لے کر آئیگی اور ہواوے پاکستان میں اپنے صارفین کیلئے رمضان المبارک اور عید الفطر کو حقیقی خوشیوں میں تبدیل کردے گی۔۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…