منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

پنجاب حکومت کی جانب سے گوگل اور فیس بک کو نوٹس جاری، وجہ کیا بنی؟ جانئے

datetime 2  جون‬‮  2016

لاہور ( این این آئی) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک اور دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن کی مالک کمپنی گوگل کو پنجاب ایڈورٹائزمنٹ سروسز پر عائد سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نوٹسز جاری کر دیئے ۔ پنجاب حکومت نے 2013ء میں آن لائن ایڈورٹائزنگ پر 16فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا تھا لیکن گزشتہ 3برسوں کے دوران فیس بک اور گوگل نے اشتہارات کی مد سے اربوں روپے تو کمائے ہیں لیکن نا تو ان دونوں ویب سائیٹس نے ملکی قوانین کے تحت اب تک سیلز ٹیکس رجسٹریشن حاصل کی ہے اور نا ہی سیلز ٹیکس ادا کیا ہے۔سیلز ٹیکس کی وصولی کے لئے پنجاب ریونیو اتھارٹی نے فیس بک کے مالک مارک زکربرگ کو امریکا میں قانونی نوٹس بھیجا ہے جبکہ گوگل کے نام نوٹس لاہور میں قائم ارفع کریم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں واقع مقامی دفتر کو جاری کیا گیا ہے۔ پی اے آر نے دونوں کمپنیوں کو سیلز ٹیکس نیٹ میں آنے کے لیے 7روز کی مہلت ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر وہ سیلز ٹیکس نیٹ میں نہ آئے تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…