بیجنگ (آئی این پی ) چین آئندہ پانچ سال میں خلائی سائنس پروگرام میں توسیع منصوبے کے تحت مزید پانچ سیٹلائٹ خلاء میں بھیجے گا ، ان پانچ سیٹلائٹ میں سنوئی یورپی جوائنٹ مشن شمسی توانائی کے جائزے زمینی ماحولیات پر اس کے اثرات اور خلائی موسم پر اپنی توجہ مرکوز رکھے گا ، یہ سیٹلائٹ پانی کے دوبارہ پینے کے قابل بنانے اور بلیک ہول کے بارے میں بھی تحقیقات کرے گا ۔یہ بات نیشنل سپیس سائنس سینٹر کے ڈائریکٹر وو جی نے ایک بیان میں کہی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ سیٹلائٹ کو خلاء میں بھیجنے کے نتیجے میں مرکوزہ شعبوں میں نئی معلومات حاصل ہوں گی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں