ہیلسنکی(نیوزڈیسک ) فن لینڈ کے ایک دس سالہ بچے نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام کو ہیک کر لیا ، سیکورٹی نقص کی نشاندہی پر بچے کو دس ہزار ڈالر بطور انعام دیے گئے۔دس سالہ بچہ جو کم عمری کی وجہ سے ابھی فیس بک یا انسٹاگرام استعمال نہیں کر سکتا۔ تاہم اس نے انسٹاگرام ہیک کر کے ساری دنیا کو حیران کر دیا۔فن لینڈ کے رہائشی جانی نام اس بچے نے انسٹاگرام پر ایسے نقص کی نشاندہی کی جو دوسرے صارفین کے کمنٹس کو ڈیلیٹ کر سکتا ہے۔سیکورٹی نقص کی نشاندہی پر بچے کو دس ہزار ڈالر انعامی رقم دی گئی ہے۔ انسٹا گرام کی مالک کمپنی فیس بک کا کہنا ہے کہ اس نقص کو نشاندہی کے فوراً بعد ٹھیک کر دیا گیا۔فیس بک دو ہزار گیارہ سے اب تک نقائص کی نشاندہی پر 43 لاکھ ڈالر انعامی رقم کے طور پر لوگوں کو دے چکا ہے۔