مارکیٹ میں چار ایسے موبائل متعارف ہو رہے ہیں جن کے فیچرز جان کر آپ حیران ہو جائینگے

2  مارچ‬‮  2016

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) اگر آپ اپنا موبائل فون تبدیل کرنا چاہتے ہیں توہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آئندہ مہینوں میں کون سی کمپنی کون کون سے نیاماڈل لا رہی ہے ۔ گزشتہ دنوں سپین کے شہر بارسیلونا میں موبائل فونز کی ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں سام سنگ، سونی اور ایل جی سمیت دیگر سمارٹ فون ساز کمپنیوں نے مستقبل قریب میں آنے والے ماڈلز سے بھی صارفین کو آگاہ کیا۔ سام سنگ رواں برس کمپنی ایس 7اور ایس 7ایج متعارف کروانے جا رہی ہے جو گزشتہ ماڈلز سے بدرجہ بہتر ہیں۔ ایس 7میں سپیڈ بوسٹ، بڑی بیٹری اور ریئر(Rear) کیمرے کا نیا ورڑن شامل کیا گیا ہے۔ یہ واٹر پروف بھی ہو گا اور اس کی سٹوریج(میموری) کو آپ اپنی خواہش کے مطابق بڑھا سکیں گے۔ ایس 7کی قیمت 569پا?نڈ(تقریباً ساڑھے 82ہزار روپے) اور ایس 7ایج کی قیمت 639پا?نڈ(تقریباً 92ہزار 700روپے) مقرر کی گئی ہے۔ایل جی اپنا نیا ماڈل جی 5متعارف کروانے جا رہی ہے۔ یہ سمارٹ فون تمام تر میٹل سے بنا ہوا ہے جس میں وسیع اینگل لینز کا حامل رئیر کیمرہ اور پہلے ماڈلز سے زیادہ طاقتور بیٹری نصب کی گئی ہے۔ اس کا پروسیسر سنیپ ڈریگن820 ہے اور اس کی سکرین 5.3انچ کی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ ماڈل آئندہ ماہ مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔ اس کی قیمت تاحال نہیں بتائی گئی۔ سونی کمپنی دو نئے ماڈل ’’ایکسپیریا ایکس اور ایکس اے متعارف کروانے جا رہی ہے۔ ایکسپیریا ایکس(Xperia X) میں کوال کوم سنیپ ڈریگن(Qualcomm Snapdragon)650پروسیسر، 23میگاپکسل کیمرا، 5انچ ایچ ڈی سکرین اور فنگر پرنٹ سنسر نصب کیے گئے ہیں۔ ایکس اے میں اوکٹا کور پروسیسر(Octa۔core) اور 13میگاپکسل کیمرا نصب کیا گیا ہے۔آئی فون ساز کمپنی ایپل نے اگرچہ اس نمائش میں شرکت نہیں کی لیکن وہ بھی آئندہ چند ہفتوں میں آئی فون کا نیا ماڈل متعارف کروانے جا رہی ہے۔ یہ سائز میں چھوٹا اور سستا آئی فون ہو گا۔ یہ دراصل ایک نئی سیریز کا پہلا آئی فون ہے۔ اس سیریز کا نام 5ایس ای بتایا جا رہا ہے۔ اس آئی فون کی سکرین 4انچ ہو گی اور اس میں تیزرفتار پروسیسر اور 3ڈی ٹچ سکرین نصب کی گئی ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…