اسلام آباد(نیوز ڈیسک )کشمیر اور ہزارہ ڈویثرن میں بارشوں کے ئے سلسلے کے باعث ممکنہ لینڈ سلائنڈنگ سمیت دیگر نقصانات سے بچنے کے لیے نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے ) کی انتباہ جاری کر دیا گیا ہے۔دونوں حکومتوں کو بتایا گیا ہے کہ دو نوں ریجن میں شدید بارشوں کے دوران لینڈ سلائنڈنگ سمیت مکانوں ،پہاڑوں ،سڑکوں سمیت دیگر جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔محکمہ موسمیات کی طرف سے بتایا گیا کہ انتظامیہ عوام کی جان و مال کے کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کرے۔بارشوں کا سلسلہ ایک ہفتہ تک جاری رہ سکتا ہے اور اس سے نقصان کا اندیشہ بھی ہے۔خبر رساں ادارے کو آزاد کشمیر حکومت ذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ انتظامیہ نے این ڈی ایم اے کی وارننگ کے بعد ایمرجنسی نافذ کر کے سڑکوں سمیت دیگر لائنڈ سلائینڈنگ والے علاقوں پر نگرانی شروع کر دی ہے۔دوسر ی جانب ،چترال ،کلام،دیر ،مالاجبہ ،سوات،ناران، سانگلہ،مری ،گلگت،نیلم ویلی ،سکردو،باغ ،حویلی ،استور،خضراور گھانچی میں برف باری کے بھی قوی امکانات ہیں۔