نیویارک(نیوز ڈیسک) واٹس ایپ نے اپنی سروس کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق اسے مزید تیز رفتار بناتے ہوئے اپ ڈیٹڈ اور اضافی فیچرز متعارف کرا دیئے ہیں جس سے میسجنگ سروس کو ایک نئی جدت اور تیزی مل گئی ہے۔واٹس ایپ نے اپنی نئی اپ ڈیٹڈ ایپ کو متعارف کراتے ہوئے صارفین کے لیے پیغام رسانی کو مزید آسان اور تیز رفتار بنا دیا ہے اور نئے فیچر کے تحت بک مارک طرز کی اسٹار میسج سروس متعارف کرادی ہے جس کے تحت صارف اپنے کسی بھی میسج کو اسٹار کر کے باآسانی چیٹ ٹیب میں اسٹور کرسکتے ہیں اور انتہائی اہم (فیورٹ) میسجنگ گفتگو کو تلاش کرنے میں سہولت ہوجاتی ہے۔ واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ صارفین کی جانب سے مطالبے کے بعد اس فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس فیچر ایک خوبی یہ ہے کہ اب آپ میسج میں کسی بھی ویڈیو کا ویب لنک بھیجتے یا موصول کرتے وقت اس کا ”پری ویو‘’‘ یعنی اس کی تصویر بھی دیکھ سکیں گے جب کہ مارش میلو انڈرائڈ میں صارفین اب براہ راست شیئر کرسکتے ہیں جس میں ڈائریکٹ شیئرآپ کو یہ سہولت فراہم کرتا ہے کہ صارف واٹس ایپ کو کھولے بغیر لنکس اپنے دوستوں اور گروپس کو بھیجے جا سکتے ہیں۔واٹس ایپ کے نئے فیچر کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ کوئی بھی صارف ان کمنگ کال کا جواب میسج کے ذریعے دے سکتا ہے جیسے میں اس وقت کال وصول نہیں کرسکتا۔