اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

موسمیاتی تبدیلیوں سے قحط سالی کا خطرہ بڑھ گیا، آکسفیم

datetime 5  اکتوبر‬‮  2015 |

لندن (نیوز ڈیسک)برطانیہ میں قائم امدادی ادارے ”آکسفیم“ نے خبردار کیا ہے کہ اس سال اور آیندہ سال کم سے کم ایک کروڑ افراد کو قحط سالی اور بے موسمی بارشوں کی وجہ سے بھوک کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اقوام متحدہ کے تحت اداروں کے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق صرف افریقی ملک ایتھیوپیا میں پینتالیس لاکھ افراد کو امدادی خوراک کی ضرورت ہوگی کیونکہ ایل نینو اثرات اور طویل المیعاد موسمیاتی تبدیلی نے موسم برسات کو بالکل ناقابل پیشین گوئی بنا دیا ہے۔ بحرالکاہل میں حدت ایل نینو کا سبب بنی ہے۔اس کے نتیجے میں دنیا کے بعض حصوں میں موسم خشک ہوتا ہے اور بعض میں سیلاب آجاتے ہیں۔اس سال اکتوبر سے جنوری تک ایل نینو عروج پر رہے گا۔قبل ازیں 1997ئ اور 1998ءمیں ایل نینو ہوا تھا۔ آکسفیم کے چیف ایگزیکٹو مارک گولڈرنگ کا کہنا ہے کہ چاول اور مکئی کی فصلیں خطرے سے دوچار ہیں اور جنوبی افریقا سے وسطی امریکا تک لاکھوں غریب لوگوں کے لیے ان کے سنگین مضمرات ہوسکتے ہیں۔ جنوبی افریقا میں پہلے ہی شدید گرم موسم کی وجہ سے فصلیں تباہی سے دوچار ہیں۔جنوبی افریقا میں مکئی کی فصل کی پیداوار میں ایک تہائی کمی واقع ہوچکی ہے اور گرم موسم سے فصلوں کی پیدوار میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ پڑوسی ملک زمبابوے میں مکئی کی کاشت میں 35 فی صد کمی واقع ہوئی تھی۔خشک سالی کی وجہ سے فارم سیکٹر نے جولائی میں اپنی اقتصادی شرح نمو کو نصف کردیا تھا۔ اقوام متحدہ کے تحت عالمی ادارہ خوراک وزراعت کے مطابق اس سال خشک موسم کی وجہ سے وسطی امریکا کے ممالک میں مکئی کی پیدوار میں 60 فی صد اور دالوں کی پیداوار میں 80 فی صد کمی واقع ہوئی ہے۔ آکسفیم نے بیان میں بتایا ہے کہ موسمی حدت میں اضافے سے جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک بھی متاثر ہوئے ہیں۔ادارے کے ڈائریکٹر گولڈ رنگ نے حکومتوں اور امدادی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی بحران کو رونما ہونے سے روکنے کے لیے فوری طور پر اقدامات کریں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…