واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ایک رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں پھیلے جوہری بجلی پلانٹس کو شدید سائبر حملے کا خطرہ لاحق ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر ممالک اپنے جوہری بجلی گھروں کو اس قسم کے حملوں سے بچانے کے لیے اچھی طرح تیار نہیں ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ بہت سے کنٹرول نظام ’ڈیزائن کے لحاظ سے ہی غیر محفوظ‘ ہیں۔ اس کی ایک وجہ ان کی عمر ہے۔ اس رپورٹ کو اہم تھنک ٹینک چیتھم ہاو¿س نے شائع کیا ہے اور اس نے 18 مہینوں کے دوران سائبر حملوں کے نتیجے میں دنیا بھر میں موجود بجلی گھروں کے دفاعی نظام کا مطالعہ کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سائبر مجرمان، سرکاری ہیکرز اور دہشت گرد سب اپنی آن لائن سرگرمی میں اضافہ کر رہے ہیں جس کا مطلب ہے کہ انٹرنیٹ پر مبنی حملے کا شدید خطرہ ہمیشہ سے موجود ہے۔ کسی جوہری پلانٹ پر کسی قسم کا حملہ خواہ وہ چھوٹے پیمانے پر کیوں نہ ہو یا اس کے ہونے کا امکان بہت ہی کم کیوں نہ ہو اسے سنجیدگی سے لیے جانے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر شعاع ریزی ہوتی ہے تو وہ خطرناک ہو سکتی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں