جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

روسی سائنسدان نے لمبی عمر کے لیے لاکھوں سال قدیم بیکٹیریا اپنے جسم میں داخل کردیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جانوروں پر کامیاب آزمائش کے بعد روسی ماہر نے لمبی عمر پانے کے لئے لاکھوں سال قدیم بیکٹیریا اپنے جسم میں داخل کیا ہے۔ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدان اناتولی پروشکوف نے سائبیریا کے مستقل برف میں رہنے والے علاقے سے 35 لاکھ سال قدیم بیکٹیریا دریافت کیا ہے۔ اس بیکٹیریا کا نام بیکیلس ایف ہے اور اسے جب چوہوں کے جسم میں داخل کیا گیا تو وہ زیادہ چاق و چوبند اور صحت مند دکھائی دیئے۔ اس کے بعد اناتولی نے اسے اپنے جسم پر آزمانے کا فیصلہ کیا۔ دوسرے روسی ماہرین کے مطابق یہ قدیم بیکٹیریا انسان کو طویل عمر دے سکتے ہیں۔ سائبیرین ٹائمز کے مطابق سائنسدان اناتولی اپنے جسم میں بیکٹیریا داخل کرنے کے بعد بہت بہتر ہیں اورانہیں دو سال سے زوکام نہیں ہوا اور اس کے مثبت اثرات بہت واضح طورپر دیکھے جاسکتے ہیں۔اناتولی کے مطابق ان کی طبیعت میں جو بہتری واقع ہوئی ہے وہ اسے بیان نہیں کرسکتے اور یہ حقیقت ہے کہ جسم میں داخل کئے گئے بیکٹیریا کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں لیکن بیکٹیریا پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ اس کے فوائد واضح ہوسکیں۔ ایک اور تجربے میں ایک چوہیا میں اس بیکٹیریا نے طویل عمر میں بھی نسل بڑھانے کی صلاحیت برقرار رکھی اور بعض چوہیا دیر سے بوڑھی ہوئیں۔ ماہرین کے مطابق یہ بیکٹیریا خود لاکھوں برس سے زندہ ہے اور اس کے راز سے پردہ اٹھانا ابھی باقی ہے۔ بروشکوف نے دعویٰ کیا کہ اس علاقے کے مقامی لوگ بہت طویل عرصے تک زندہ رہتے ہیں اور وہ ایسا پانی پیتے ہیں جن میں یہ بیکٹیریا موجود ہوتےہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…