جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

کراچی میں امریکی قونصل خانے نے سندھی زبان کی ویب سائٹ بھی قائم کر دی

datetime 1  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک ) کراچی میں امریکی قونصل خانے نے سندھی زبان کی ویب سائٹ بھی قائم کر دی ہے ۔گزشتہ روز امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ نے سندھی ویب سائٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔برائن ہیتھ نے کہا کہ ‘ہم پہلی بار سندھی زبان میں اپنی ویب سائٹ پیش کرنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں، جبکہ اسی ماہ ویب سائٹ کو پہلے ہی اردو زبان میں پیش کیا جا چکا ہے۔ایک سال سے زائد عرصہ سے قونصل خانے کی جانب سے پریس ریلیز اور سوشل میڈیا پر سندھی زبان میں پیغامات پوسٹ کئے جاتے رہے ہیں۔ا±نھوں نے مزید کہا کہ ویب سائٹ کے سندھی زبان میں ہونے کا مقصد پاکستان میں سندھی زبان بولنے والوں تک قونصلیٹ کی رسائی ممکن بنانا ہے۔ اس کا مقصد امریکیوں اور پاکستانیوں کو ایک دوسرے کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ یوں، انگریزی زبان اور اردو زبان کے بعد، اب امریکی قونصل خانہ کراچی کی ویب سائٹ سندھی زبان میں بھی دستیاب ہو گئی ہے۔ویب سائٹ پر انگریزی اور اردو زبان کی طرح قونصل خانے کی تمام تفصیلات، اپڈیٹس، خبریں، پیغامات کے تمام تر لنکس سندھی زبان میں ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…