منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

کمپیوٹر کے بعد اب انسانوں کے دل بھی ہیک ہونے لگے

datetime 30  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دل کے مریضوں کے جسم میں ایک آلہ نصب کیا جاتا ہے جسے ”پیس میکر“ کہتے ہیں۔ یہ آلہ دل کی دھڑکن کو مربوط رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ دنیا میں اس وقت کروڑوں کی تعداد میں ایسے مریض ہیں جن کے جسم میں یہ آلہ نصب ہے لیکن اب شاید ان کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں ہیں کیونکہ اب یہ آلہ بھی ہیکرز کی زد میں ہے۔
معروف امریکی ہیکر بارنابی جیک جس نے اے ٹی ایم مشینوں کو ہیک کرکے انہیں پیسے اگلنے پر مجبور کر دیا تھا،اس نے ایک سال قبل ”پیس میکرز“ کو بھی ہیک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ اس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایسے شخص کو 30فٹ کے فاصلے سے ہلاک کر سکتا ہے جس کے سینے میں پیس میکر نصب کیا گیا ہو۔ بارنابی جیک رواں سال اگست کے مہینے میں ہیکنگ کے موضوع پر ہونے والی ایک بین الاقوامی کانفرنس میں اس حوالے سے ایک ہائی پروفائل پریزنٹیشن بھی دینے والا تھا لیکن کانفرنس سے کچھ ہی دن قبل وہ اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پایا گیا۔جیک ”وائٹ ہیٹ“ ہیکر تھا جو مختلف الیکٹرانک اشیائ میں خامیوں کی نشاندہی کرتا تھا جو ان کے ہیک ہونے کا سبب بنتی تھیں۔
جیک نے پیس میکرز کو جس طرح ہیک کرنے کا دعویٰ کیا اور اس میں موجود خامیوں کی نشاندہی کی تھی ان کو لے کر جہاں ”بلیک ہیٹ“ ہیکرز پیس میکرز کو ہیک کرنے کے درپے ہو گئے وہیں پیس میکرز بنانے والی کمپنی نے بھی اسے ہیکرزسے محفوظ بنانے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے ہیں، اور پیس میکرز کو انٹرنیٹ سے منسلک کرنے کا اقدام اٹھایا جا چکا ہے۔ اس اقدام کے بعد پیس میکرز کو مریض کے سینے میں ہوتے ہوئے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکے گا اور یہ کام ہسپتالوں کا تکنیکی عملہ آپریشن تھیٹر میں مریض سے چند میٹر فاصلے پر رہتے ہوئے سرانجام دے گا۔دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ پیس میکرز کو انٹرنیٹ سے منسلک کرکے ہیکنگ سے بچانے کا دعویٰ بیماری کا علاج بیماری سے کرنے کے مترادف ہے اور اس اقدام سے پیس میکرز کو ہیک کرنا اور بھی آسان ہو جائے گا اور ٹیکنالوجی کے اس دور میں کروڑوں لوگوں کی زندگیاں دہشت گردوں کے رحم و کرم پر آ جائیں گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کیئر آرگنائزیشنز اور میڈیکل ڈیوائس ریگولیٹری باڈیز کو ان مریضوں کو ہیکنگ کے خطرے سے بچانے کے لیے کوئی اور مناسب بندوبست کرنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…