اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اگر تو آپ اینڈرائیڈ آپرٹنگ سسٹم پر چلنے والی اسمارٹ واچ استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اب ویڈیو کالنگ اپلیکشن اسکائپ کو بھی اس میں استعمال کرسکتے ہیں۔مائیکرسافٹ نے رواں برس کے شروع میں ہی اسکائپ کو ایپل واچ کے لیے متعارف کرادیا تھا مگر اب اس نے اینڈرائیڈ ویئر کے لیے بھی اپنی اس مقبول اپلیکشن کو پیش کردیا ہے۔اسکائپ 6.4 ورڑن کی نئی اینڈرائیڈ اپ ڈیٹ کی مدد سے صارفین اب اپنی کلائیوں پر موجود ڈیوائس سے ہی اسکائپ میسجنگ، موجیز اور کالز کو موصول یا منقطع کرسکتے ہیں۔اگرچہ اسمارٹ واچ میں کالز کو کرنا یا موصول کرنا کچھ زیادہ فائدہ مند نہیں مگر مائیکروسافٹ نے اسکائپ میسجز کے جواب کی سہولت بھی اینڈرائیڈ ویئر کے لیے متعارف کرائی ہے۔آپ اسمارٹ واچ کی مدد سے پیاروں سے بات کرسکتے ہیں، اسکائپ موجیز ارسال کرسکتے ہیں یا اسکائپ کانٹیکٹس کو پہلے سے تحریر کردہ جواب دے سکتے ہیں۔اگر آپ گوگل کے آپریٹنگ سسٹم والی اسمارٹ واچ کو استعمال کررہے ہیں تو اسکائپ کی نئی اپ ڈیٹ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں