اسلام آباد (نیوزڈیسک )سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اپنے صارفین سے پرائیویسی کو محفوظ بنانے کے لیے پیسےلینے کی منصوبہ بند ی کر رہی ہے ؟
ان اطلاعات نے فیس بک صارفین کے اندر آج کل کھلبلی مچائی ہوئی ہے اور وہ کافی پریشان نظر آرہے ہیں فیس بک صارفین ایک پیغام شئیر کر رہے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ پرو فائل پیچز کو پرائیوٹرکھنے کے لیے یہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ 5.99 پاﺅنڈز لینے کا سوچ رہی ہے صارفین کے بقول چونکہ میڈیا میں آگیا ہے اس لئے یہ آفیشنل ہے کہ فیس بک آپ کی پرائیویسی کو محفوظ رکھنے کےلئے اتنی فیس لے گی ۔اس پیغام میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ فیس بک کی فیس سے بچنے واحد راستہ یہ ہے کہ اس پیغام کو دوبارہ ری پوسٹ کریں تاہم یہ پیغام افواہ سے زیادہ کچھ نہیں اور فیس تک ترجمان کے مطابق یہ ویب سائٹ ہمیشہ صارفین کے لئے مفت دستیاب رہے گی ترجمان کا کہنا تھا کہ جیسا لاگ ان اسکرین پر لکھا ہے اور ہی ہماری پالیسی بھی ہے فیس بک ہمیشہ مفت صارفین کے لئے دستیاب ہو گی ۔
فیس بک:پرائیویسی کو محفوظ بنانے کے لیے پیسے لینے کی منصوبہ بند ی کر رہی ہے ؟
30
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں