اسلام آباد(نیوزڈیسک)فیس بک کے کاپی رائٹ سٹیٹسز جو لوگ کچھ دنوں سے شیر کر رہے ہیں، شاید آپ کی نظر سے بھی گزرے ہوں. سٹیٹسز میں کہا جا رہا ہے کہ فیس بک اب سے 0.99 پاو¿نڈ کی فیس لے گا ان سب لوگوں سے جو کہ اپنی فیس بک وال کو پرائیویٹ رکھنا چاہتے ہیں. باقی چند لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر آپ وہ سٹیٹس اپنی بھی وال پر شیر کر دیں تو آپ ایس فیس سے بچ جایئں گے. بی بی سی کے فیس بک پیج نے اس ڈرامے سے پردہ اٹھا دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ایسے سٹیٹس پہلی دفع منظر عام پر نہیں آ رہے، یہ ڈرامہ 2012سے چلا آ رہا ہے اور فیس بک نے 2012میں بھی لوگوں کو بتایا تھا کہ یہ سب جھوٹ ہے.لوگوں کو جلد ہی فیس بک پر سیمپتھی بٹن تو دیکھنے کو ضرور ملے گا لیکن فیس بک کا ایسا کوئی ارادہ نہیں کہ لوگوں سے پیسے بٹورے جایئں.فیس بک کے اپنے آفیشل پیج پر بھی سٹیٹس دیا گیا ہے کہ بیشک مارس پر پانی مل گیا ہولیکن لوگ انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہر بات پریقین کرنے سے گریز کریں، فیس بک لوگوں کے لئے فری تھا اور ہمیشہ کے لئے فری ہی رہے گا.
کیا فیس بک اب واقع ہی لوگوں سے استعمال کے پیسے لے گا؟
29
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں