جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

ماہرین کے مطابق پودوں کے اندر پچھلی خشک سالی کے آثار محفوظ رہتے ہیں

datetime 28  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) ماہرین کے مطابق پودوں کے اندر پچھلی خشک سالی کے آثار محفوظ رہتے ہیں جسے معلوم کرکے فصلوں اور پودوں کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
امریکی یونیورسٹی کے ماہر جینیات دان کا کہنا ہےکہ مختلف پودے خشک سالی اور پانی کی کمی پر مختلف برتاو¿ کرتے ہیں جو ان کے جین اور دیگر حصوں میں محفوظ ہوجاتا ہے ان سے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ بعض پودے شدید خشک سالی کو کیوں جھیل جاتے ہیں اور کچھ پودے کیسے ختم ہوجاتے ہیں۔ ماہرین نے چارکے کی گھاس ”الفلفا“ پر تحقیق کرکے بتایا کہ پانی کی کمی سے یہ سوکھ جاتی ہے لیکن پانی ملنے پر دوبارہ زندہ ہوجاتی ہے کیونکہ وہ پانی کی کمی کو یاد رکھتے ہوئے اسے جھیل جاتی ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق پودوں کے دماغ نہیں ہوتے لیکن ان کے خلیات مشکل لمحات کو یاد رکھتے ہیں اور اس کے ذریعے اگلے مشکل وقت میں خود کو زندہ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں جب کہ اس عمل کو سمجھتے ہوئے دیگر پودوں، فصلوں اور اجناس کو تباہ ہونے سے بچایا جاسکتا ہے لیکن ایسے پودوں کا مکمل جینیاتی مطالعہ کرنا ضروری ہے۔
پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں موسم اپنی شدت ظاہر کررہا ہے اور اس سے زراعت پر شدید نقصان پہنچ رہا ہے اس لیے اگر فصلوں اور اجناس کو موسمیاتی شدت سے محفوظ نہ رکھا گیا تو پوری دنیا میں خوراک کی قلت پیدا ہوسکتی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…