لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان میں محققین نے شمسی توانائی سے چلنے والا دستی موبائل نیٹ ورک (Portabale Network)تیار کرلیاہے جو سیلاب اور زلزلے جیسی قدرتی آفات کے وقت موبائل سگنلز نہ ہونے کے باوجود کام کرے گا ۔ لاہور کی انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی (آئی ٹی یو) کے محققین اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ٹیم نے پاکستان کیلئے پروٹو ٹائپ ’ریسکیو بیس اسٹیشن ‘ (آر بی ایس) تیار کیا ہے جو پاکستان کا پہلا ایمرجنسی ٹیلی کام سسٹم ہے جو عام موبائل فونز پرکام کرے گا ۔ آئی ٹی یو کے وائس چانسلر اور پروجیکٹ کے ایڈوائزر عمر سیف نے بتایا کہ ’’جب آر بی ایس قدرتی آفت زدہ علاقے میں نصب کیا جائے گا تو لوگوں کو خودبخود اپنے موبائل پر سگنلز ملنا شروع ہوجائیں گے ، لوگ ان سگنلز کو منتخب کرکے پیغامات بھیج اور مفت انٹرنیٹ استعمال کرسکیں گے۔