کراچی (نیوز ڈیسک)ہمارے گھر میں صرف چند برقی آلات کی صورت میں بھی بہت سے ریموٹ کنٹرول موجود ہوتے ہیں اور ہم انہیں کنٹرول کرنے کے لیے ریموٹ کنٹرول تلاش کرتے رہتے ہیں۔اب ترقی پذیر ممالک میں آٹومیشن اور جدید آلات کی فراوانی کو دیکھتے ہوئے لاجیٹیک کمپنی نے اس مسئلے کا حل پیش کرتے ہوئے 270,000 مختلف آلات کو کنٹرول کرنے والا ریموٹ کنٹرول تیار کیا ہے جسے فون کے ساتھ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ہارمنی ایلیٹ درحقیقت ایک مرکزی کنٹرول آلے یا حب سے جڑتا ہے اور ریموٹ مکمل ٹچ اسکرین پر مشتمل ہے جس میں ایک طویل فہرست سے آپ گھریلو مشین منتخب کرکے اسے کنٹرول کرسکتے ہیں خواہ وہ ٹی وی ہو یا مائیکرویو اون جب کہ اینڈروئڈ اور آئی فون کے ذریعے بھی آپ ایسے آلات کنٹرول کرسکتے ہیں جو صرف بلو ٹوتھ سے چلتے ہیں۔ریموٹ کنٹرول نظام کا دل وہ مرکزی حب ہے جہاں سے تمام گھریلوآلات کنٹرول ہوتے ہیں خواہ وہ انفراریڈ سے چلتے ہوں، بلیوٹوتھ سے یا وائی فائی کے ذریعے کام کرتے ہوں۔ پہلے سگنل مرکزی حب تک جاتا ہے پھر مختلف سینسر اور ریسیور سے ہوتا ہوا اس آلے تک پہنچتا ہے اور وہ آلہ آن ہوجاتا ہے۔اسی طرح آلات کو خاص وقت کے لیے شیڈول بھی کیا جاسکتا ہے جن میں ٹی وی ، اسپیکر ، دروازے کے لاک اور دیگر اشیا شامل ہیں۔ اسی طرح گھر کا اے سی اور ہیٹر بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور گھر سے دور رہ کر آلات کو ایپ کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اس ریموٹ کنٹرول کی قیمت 340 ڈالر یعنی 34 ہزار پاکستانی روپے ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان
-
پیپلزپارٹی نے 10 رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
رخصتی گھر سے کریں گے، والد نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو گھر لے جا کر مار دیا
-
کونسی غذاؤں کے زیادہ استعمال سے مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی
-
سعودی عرب میں حکومتی سطح پر بڑی تبدیلی، شاہ سلمان نے 3 شاہی فرمان جاری کردیئے



















































