پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سرچ انجن گوگل کی جانب سے پناہ گزینوں کی امداد کیلئے 11 ملین ڈالر کی اپیل

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوز ڈیسک)سرچ انجن گوگل کی جانب سے پناہ گزینوں کی امداد کے لئے 11 ملین ڈالر کی اپیل کی گئی ہے۔گوگل نے پناہ گزینوں کی مدد کرنے والی تنظیموں کیلئے رقم جمع کرنے کیلئے نئی مہم کا اعلان کیا ہے ، مہم کے دوران تارکین وطن کی مدد کرنے والی تنظیموں کیلئے 11ملین ڈالر جمع کیے جائیں گے۔گوگل نے اس مہم کے آغاز کے لئے اپنے روایتی عمل سے ہٹ کر کمپنی کے ذاتی بلاگ سے لوگوں کو عطیات دینے کی اپیل کی ہے جبکہ گوگل عام طور پر کوئی بھی اہم اعلان اپنی کمپنی کے اعلیٰ عہدیداروں سے کرواتا ہے مگر اس بار انہوں نے عطیات کی اپیل کمپنی کی ایک افغان نڑاد ورکر ریٹا مسعود سے کروائی ہے۔ریٹا نے بلاگ میں لکھا ہے میرے کابل سے فرار کے سفر میں بہت سی تاریک ٹرین اور بسوں کے سفر شامل تھے اور اس دوران ہمیں شدید بھوک ، پیاس ، ٹھنڈ اور خوف کا سامنا تھا۔یورپ میں مہاجروں اور پناہ گزینوں کا بحران بہت زیادہ بڑھ چکا ہے اور میرے خاندان جیسے بہت سے لوگوں کو مدد کی اشد ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…