اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

سمندروں میں مچھلیوں کی تعداد تیزی سے کم ہوکر آدھی رہ گئی ہے، ڈبلیو ڈبلیو ایف

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوسلو(نیوز ڈیسک) ورلڈ وائڈ فنڈ فارنیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف) نے کہا ہے کہ 1970 سے اب تک دنیا کے سمندروں میں موجود مچھلیوں کی مقدار نصف ہوچکی ہے اور اب عالمی فشریز مکمل تباہی کے دھانے پر آگئی ہے۔ڈبلیو ڈبلیو ایف اور لندن میں حیوانات کی سوسائٹی کی جانب سے جاری مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بدانتظامی دنیا کے سمندروں کو تباہی کے کنارے پہنچاچکی ہے جس کے باعث کم ہونے والی مچھلیوں میں تجارتی مچھلیاں ٹیونا، سرمئی اور دیگر اہم مچھلیوں کی تعداد 75 فیصد تک کم ہوچکی ہے۔ڈبلیوڈبلیوایف کے سربراہ مارکو لمبرٹنی کے مطابق عالمی مچھلیوں کی تعداد میں بہت بہت واضح کمی ہوئی ہے جس سے سمندر میں غذائی زنجیر متاثر اور اربوں افرااد کا غذائی تحفظ خطرے میں ہے تاہم سمندر خود کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن اس کی بھی ایک حد ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق 1970 سے 2012 تک مچھلیوں، سمندری ممالیوں اور دیگر جانداروں کی تعداد میں 49 فیصد کمی نوٹ کی گئی جب کہ مچھلیاں اب آدھی رہ گئی ہیں۔گزشتہ 42 سال میں ڈولفن، کچھوو¿ں، سیلز، شارک اور دیگر 1234 انواع کے لیے مختلف آبادیوں پر نظر رکھی گئی جس سے پتا چلا کہ انسانی زندگی کے درمیان لاتعداد سمندری جانور ختم ہورہے ہیں جن میں سمندری مونگے، مرجانی چٹانوں اورمینگرووز کی تباہی سے سمندری حیات متاثر ہورہی ہے کیونکہ یہ مقامات جانداروں کی نرسری کہلاتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سال سمندری حیات کو بچانے کا ایک بین الاقوامی منصوبہ بھی شروع ہورہا ہے جس کے تحت 2020 تک سمندروں میں مچھلیوں اور دیگر سمندری جانوروں کے مراکزکو بحال کرنے کی کوشش کی جائے گی۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…