جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے اپنے من پسند بسکٹ بنائیے

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)تھری ڈی پرنٹر سے عام استعمال کی چیزیں بنانا تو عام سی بات ہے لیکن اب اس طرح کے پرنٹرز بسکٹ اور دوسرے کھانے بھی برآمد ہو سکتے ہیں۔جرمنی کے شہر میونخ میں بیکری مصنوعات کے تجارتی میلے میں ایسے تھری ڈی پرنٹر پیش کئے گئے ہیں جن کے ذریعے کھانے کی مختلف چیزیں ’پرنٹ‘ کی جا سکتی ہیں۔ ”پرنٹ 2 ٹیسٹ“ نامی جرمن ادارہ کھانے ’پرنٹ‘ کرنے والے ایسے 3 ڈی پرنٹر تیارکررہا ہے جس کی مدد سے قسم قسم کے کھانے تیار کئے جاسکتے ہیں۔”بوکوسنی“ نامی پرنٹرز کی تیاری میں مصروف 10 رکنی ٹیم میں شامل غذائی امور کی ماہر میلانی زینگر کا کہنا ہے کہ جیسے ایک حلوائی اپنے ہاتھ میں پکڑی ہوئی چھوٹی سی پوٹلی کو دبا کر جلیبیاں بناتا ہے، اسی طرح ایک پرنٹر سے بھی خام مادہ برآمد ہوتا ہے لیکن ایک حلوائی کے مقابلے میں ایک تھری ڈی پرنٹر سے یہ مادہ کہیں زیادہ باریکی اور نفاست کے ساتھ نکلتا ہے۔
میلانی زینگر کا کہنا ہے کہ پرنٹر سے نکلنے والے خام مادے کی مدد سے مختلف طرح کی اشکال بنائی جا سکتی ہیں، جنہیں بعد میں اوون میں رکھ کر پکایا اور پھر مزے سے کھایا جا سکتا ہے۔
ماہرین اس یقین کا اظہار کر رہے ہیں کہ اگرچہ ابھی پرنٹرزسے نکلی ہوئی خوراک ایک نئی اور انوکھی چیز معلوم ہوتی ہے لیکن آئندہ چند برسوں میں یہ بہت عام ہو جائے گی، آئندہ سال یعنی 2016 سے اس طرح کے پرنٹر بازار میں آ جائیں گے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…