نیویارک(نیوزڈیسک)ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کی دنیا کی مقبول کمپنی گوگل نے ایک نئی مہم کا اعلان کیا ہے جس کے تحت یورپ میں آنے پناہ گزینوں کی مدد کرنے والی مختلف تنظیموں کے لئے 11 ملین ڈالر کی رقم جمع کی جائیگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق گوگل نے اس مہم کے آغاز کے لئے اپنے روایتی عمل سے ہٹ کر کمپنی کے ذاتی بلاگ سے لوگوں کو عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔ گوگل عام طور پر کوئی بھی اہم اعلان اپنی کمپنی کے اعلیٰ عہدیداروں سے کرواتا ہے مگر اس بار انہوں نے عطیات کی اپیل کمپنی کی ایک افغان نڑاد ورکر ‘ریٹا مسعود’ سے کروائی ہے۔ ریٹا مسعود نے بچپن میں کابل سے فرار ہونے کی ذاتی کہانی لکھ کر لوگوں سے عطیات دینے کی اپیل کی ۔ریٹا نے بلاگ میں لکھا ہے کہ میرے کابل سے فرار کے سفر میں بہت سی تاریک ٹرین اور بسوں کے سفر شامل تھے اور اس کے علاوہ سفر کے دوران ہمیں شدید بھوک، پیاس، ٹھنڈ اور خوف کا سامنا تھا۔ میں بہت خوش قسمت تھی مگر یورپ میں مہاجروں اور پناہ گزینوں کا بحران بہت زیادہ بڑھ چکا ہے اور میرے خاندان جیسے بہت سے لوگوں کو مدد کی اشد ضرورت ہے۔یہ عطیات مہاجرین اور پناہ گزینوں کو مختلف سہولیات فراہم کرنے والی چار این جی اوز کو جائیں گی جن میں ڈاکٹرز ود آﺅٹ بارڈرز، انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی، سیو دی چلڈرن اور اقوام متحدہ کے کمشن برائے مہاجرین شامل ہیں۔گوگل کا کہنا تھا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں