جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

جدید ترین اسمارٹ فون ،ہواوے نے ایپل کوچیلنج کردیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) دنیا کی ابھرتی ہوئی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے اپنے جدیدترین سمارٹ فون Mate S کے آغاز کے ذریعے برلن میں منعقدہ آئی ایف اے نمائش لوٹ لی ۔ہواوے نے اپنے جدیدگیجٹ کے ذریعے متعدد خصوصی اوراہم پیش روفیچرز متعارف کروائی ہیں لیکن IFA, 2015 میں اس کے جس فیچر نے ناظرین کی دل موہ لئے وہ “پریشرسینسٹیوٹچ” ہے۔رپورٹ کیا گیا ہے کہ امریکہ کی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنے متوقع سمارٹ فونiPhone 6S کی ایک اہم خصوصیت کے طور پر “پریشرسینسٹیوٹچ” متعارف کرانے جا رہا ہے۔جیسا کہ دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ ہواوے نے اپنے شاندار سمارٹ فون Mate S کے ذریعے اس نئی ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے میں پہل کی ہے اب ایپل اپنے صارفین کے لیے زیادہ پرکشش فیچرکے ساتھ نیا سمارٹ فون متعارف کروائے گا۔ہواوے Mate S کے آغاز کے ساتھ ، دنیا کی سرفہرست ٹیکنالوجی کمپنیوں جیسے سام سنگ اور ایپل پراب یہ آشکارہوگیاہے کہ انھیںٹیکنالوجی کے میدان میں سخت حریف کا سامنا ہے ۔ نئی ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے ہواوے نے پہلے ہی دنیا کی سمارٹ فون مارکیٹ کے ایک اہم حصہ پر قبضہ مضبوط بنایا ہے اور بلاشبہ یہ پیش گوئی کی جاسکتی ہے کہ ہواوے جلد دنیا کی پہلی اسمارٹ فون فروخت کرنے والی کمپنی بن جائے گی ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…