جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

تین رکنی عملہ لے کر روسی سویوز خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اتر گیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) روسی سویوز خلائی جہاز جِس میں تین ملکی عملہ سوار ہے گزشتہ روزبین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اتر گیا۔اس پر ڈنمارک میں قائم یورپی خلائی ادارہ کا پہلا خلانورد، آندرے موجنسن، روسی روس کوسموز کیسرگئی والکوف اورقازقستان کے خلائی ادارہ کے ادین ایمبتوف سوار تھے۔ 2013سے اب تک مدار میں گردش کرنے والے اسپیس اسٹیشن پر عملے کے ارکان کی کل تعداد نو تک پہنچ گئی ہے۔روسی کنٹرول مشن نے بتایا ہے کہ سیوز بروقت اپنی منزل پر پہنچا، جِس نے بدھ کو تقریبا 51گھنٹے قبل قزاقستان کے بیکونور کوسموڈروم پرواز بھری تھی۔ یہ لانچنگ سائٹ روس کی تحویل میں ہے۔روس کے وفاقی خلائی ادارے نے دو سال قبل اِس اسپیس کرافٹ کے راستے کا دوبارہ تعین کیا تھا، جو سیدھا راستہ نہیں تھا، جس کا مقصد راستے میں خلائی کوڑے کرکٹ سے بچنا تھا۔موجنسن اور ایمبتوف ایکساتھ 12 ستمبر کو زمین پر لوٹیں گے، اور ان کے ساتھ روسی خلانورد گینادی پڈالکا ساتھ ہوں گے، جو مارچ سے اب تک انٹرنیشنل اسپیس سینٹر پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔پڈالکا خلا میں مجموعی طور پر 878 دِن قیام کر چکے ہوں گے، اور یوں وہ پہلے شخص ہیں جنھوں نے اتنا طویل وقت خلا میں گزارا ہوگا۔والکوف مارچ میں واپس ہوں گے، اور ان کے ساتھ ناسا کے خلانورد اسکاٹ کیلی اور روس کے میخائل کورنینکو ساتھ ہوں گے، جو خلا میں ایک برس گزار چکے ہوں گے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…