جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

یوایس بی سے بھی اگلی ٹیکنالوجی آگئی

datetime 3  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) یو ایس بی نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچادیا اور محض چند انچوں پر مشتمل ایک ڈیوائس کئی جی بی ڈیٹااپنے اندر سمولیتاہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اب اس کی نئی قسم بھی ایجاد ہوچکی ہے جو موجودہ یو ایس بی کو ماضی کی بات بنادے گی۔ یو ایس بی- سی کہلانے والی نئی ٹیکنالوجی کو یو ایس بی کارپوریشن نے انٹیل، ایپل، گوگل اور مائیکروسافٹ کے ساتھ ملکر ایجاد کیا ہے۔یہ ایک ریورس ایبل پلگ ہے جسے موجودہ یو ایس بی کے برعکس الٹا یا سیدھا لگانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یعنی اس کا کنیکٹر ہر سمت میں ایک جیسا کام کرتا ہے۔ اس کا سائز موجودہ مائیکرو یو ایس بی سے ملتا جلتا ہے اور کنیکٹر کا سائز 8.4ملی میٹر x 2.4 ملی میٹر ہے۔ یہ نئی یو ایس بی 20 واٹ تک پاور ہینڈل کرسکتی ہے لہٰذا اسے متعدد قسم کے آلات کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس پر ڈیٹا ٹرانسفر کی سپیڈ 10جی بی پی ایس تک ہوسکتی ہے۔
ایپل نے اپنے متعدد آلات میں سے پرانی یو ایس بی پورٹ کو ختم کردیا ہے اب ان کی جگہ یو ایس بی – سی استعمال ہورہی ہے۔ ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ یو ایس بی – سی کی ایجاد کے بعد موجودہ یو ایس بی کا دور ختم ہونے والا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…