پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سونی کے 3 نئے اسمارٹ فونز متعارف

datetime 3  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)سونی نے زیپریا زی فائیو، زی فائیو کامپکٹ اور زی فائیو پریمیم کے نام سے 3 اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے ہیں۔سونی کی جانب سے یہ اسمارٹ فونز بدھ کو برلن میں آئی ایف اے ٹیک شو میں متعارف کرائے گئے جن میں دنیا کا پہلا 4 کے اسمارٹ فون زیپریا زی فائیو پریمیم بھی شامل ہے۔
یہ تینوں ڈیوائسز سونی کے نئے کیمرے ماڈیول سے لیس ہیں جس میں 23 میگاپکسلز کا سنسر اور ایف ٹو 0 جی لینس شامل ہیں، جبکہ اس سے 5x تک تصویر کو زوم کیا جاسکتا ہے اور تصویر کو کھینچنا آسان ہوجاتا ہے۔اسی طرح سونی کے اسٹیڈی شاٹ سافٹ ویئر کی بدولت ایکشن ویڈیوز کو بہترین طریقے سے بنایا جاسکتا ہے اور یہ کیمرہ کم روشنی میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔زیپریا زی فائیو 5.2 انچ اور زی فائیو کامپکٹ 4.6 انچ اسکرین، میٹل فریمز کے ساتھ ہیں جبکہ یہ واٹر پروف ہیں اور انہیں ڈیڑھ میٹر پانی میں آدھے گھنٹے تک ڈبو کر بھی رکھا جاسکتا ہے۔دونوں میں کوالکوم سنیپ ڈراگون 810 پروسیسر موجود ہے اور فنگر پرنٹ سنسر بھی ان کا حصہ ہیں جسے ڈیوائس کو ان لاک کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
زیپریا زی فائیو پریمیم 4 کے الٹر ایچ ڈی اسکرین کے ساتھ ہے جو فل ایچ ڈی اسکرین کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ بہتر ریزولوشن دکھا سکتا ہے جبکہ یہ 4 کے تصاویر بھی لے سکتا ہے۔اسے آپ 4 کے ٹی وی سے منسلک کرکے بڑی اسکرین پر بھی اپنی تصاویر دیکھ سکتے ہین جبکہ ایک فیچر ایسا ہے جو 4 کے معیار کے مواد کو بھی اس کے قریب تک پہنچا دیتا ہے۔زیپریا زی فائیو اور زی فائیو کامپکٹ کو اکتوبر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جبکہ زی فائیو پریمیم نومبر میں پیش ہوگا۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…